زبور ۹۳: ابدی بادشاہ اور اُس کا ابدی تخت
۹۳: ۱، ۲ جب یسوع کی خداوند کی حیثیت سے تاجپوشی ہو گی، تو اُس وقت گائے جانے والے گیت سب تیار ہیں ۔۔ اور یہ اُن میں سے ایک ہے۔ یہ اُس جلالی دن کی خبر دیتا ہے جب اسرائیل کا مسیح اپنی بادشاہت کا اعلان کرے گا۔ اپنی پہلی آمد کے وقت کی انکساری کے مقابلے میں وہ قدرت سے ملبس ہو گا۔ وہ کھلے عام اپنے آپ کو قدرت سے ملبس کرے گا جس کی دنیا پر حکومت کے لئے ضرورت ہو گی۔ اُس وقت دُنیا کے حالات مضبوط اور پائیدار بنیادوں پر اُستوار ہوں گے اور اِس میں کسی طرح کی سیاسی اور اخلاقی ابتری نہیں ہو گی۔
بے شک یہوواہ کے تخت کا وجود ہمیشہ سے قائم رہا ہے، لیکن یہ اِس قدر واضح نہیں رہا۔ چونکہ بادشاہ بذاتِ خود ابدی ہے اور اُس کے اختیار کا کوئی شروع نہیں اِس لئے اِس کا اختتام نہیں ہو گا۔
۹۳: ۳، ۴ جب زبور نویس سیلابوں اور زبردست موجوں کی بات کرتاہے، تو وہ غیر اقوام کی بات کر رہا ہے جنہوں نے اُس کی برگزیدہ قوم کا عرصہ دراز سے استیصال کر رکھا ہے۔ جب وہ حکومت کرنے کے لئے آئے گا تو وہ اُس کے خلاف سازشیں کریں گی۔ لیکن اُن کی کوششیں بے معنی اور مختصر عرصہ کے لئے ہوں گی۔ گو وہ ڈرانے دھمکانے کے لئے شور کریں گی اور متکبرانہ انداز میں بولیں گی، لیکن اُن پر واضح ہو جائے گا کہ تخت نشین یہوواہ اُن کے سب اتحادوں اور ہر طرح کی مسلح افواج سے زور آور ہے۔
۹۳:۵ تب یہ ثابت ہو گا کہ خدا کا کلام سچا ہے اور اُس کے دشمنوں کی شکست اور اُس کی صداقت کی حکمرانی کے قیام سے متعلق تمام وعدے پورے ہوں گے۔ یروشلیم کی ہیکل ہر طرح کی برائی سے پاک صاف ہو جائے گی، کیونکہ جس کا یہ گھر ہے اُس کی ذات پاک اور قدوس ہے۔ ولیمز کہتا ہے:
جب وہ حکمرانی کرے گا تو ہر شے پاک ہو گی اور اُس کی قدوسیت ہر ایک شے پر اثرانداز ہو گی جیسا کہ یسعیاہ ۲۳:۱۸ ؛ زکریاہ ۱۴: ۲۰،۲۱ ؛ مکاشفہ ۴:۸ میں پیش گوئی کی گئی ہے۔
مقدس کتاب
۱ خُداوند سطلنت کرتا ہے۔ وہ شوکت سے مُلبس ہے۔ کُداوند قدرت سے مُلبس ہے۔وہ اُس سے کمر بستہ ہے۔اِسلئے جہان قائم ہے اور اُسے جُنبش نہیں۔
۲ تیرا تخت قدیم سے قائم ہے۔ تُو ازل سے ہے۔
۳ سَیلابوں نے شور مچا رکھا ہے۔سَیلاب موجزن ہیں۔
۴ بھروں کی ااواز سے سُمندر کی زبردست موجوں سے بھی خُداوند بُلند و قادِر ہے۔
۵ تیری شہادتوں بالکُل سچّی ہیں۔ اَے خُداوند ! ابدُآلاباد کے لئے قُدُوسیِت تیرے گھر کو زیبا ہے۔