زبُور ۵۹

زبور ۵۹:‏ خدا جو ہم سے ملنے آتا ہے

یہاں داؤد بڑی افراتفری کی حالت میں خدا کے تخت کے سامنے واویلا کرتا ہے کیونکہ ساؤل نے لوگوں کو بھیجا کہ وہ گھر کا محاصرہ کرکے اُسے پکڑ لیں۔

۵۹:‏ ۱۔۴ اُس کے منہ سے بڑی تیزی کے ساتھ الفاظ نکل رہے ہیں:‏ ’’ مجھے چھڑا … مجھے بچا … ‘‘ اِن الفاظ میں بہت زور ہے۔ اُسے فوری جواب کی ضرورت ہے۔ یہ بے دین لوگ اُس کے خون کے پیاسے ہیں۔ بڑی بے رحمی سے وہ موقع کی تلاش میں ہیں کہ اُسے قتل کر ڈالیں۔ وہ سب مل کر کوشش کر رہے ہیں کہ اُسے ختم کر دیں‏، حالانکہ اُس سے کوئی غلطی نہیں ہوئی۔ اُس نے غداری نہیں کی تھی‏، اگرچہ وہ اُس پر یہ الزام لگاتے ہیں۔ گو اُس کی کوئی غلطی نہیں تھی‏، تاہم اُنہوں نے اُس کے خلاف نہایت سخت اِقدام کر رکھے ہیں۔ کاش کہ خدا بیدار ہو کر اُس کی مدد کرے!

۵۹:‏ ۵ ایک لمحہ کے لئے یسی کا بیٹا‏، اپنے حالیہ دشمنوں سے اپنی نظر ہٹا کر اسرائیل کے سارے دشمنوں پر ڈالتا ہے اور خدا سے التجا کرتا ہے کہ وہ اُنہیں پوری سزا دے۔ خدا لشکروں کا خدا اور اسرائیل کا خدا اور خداوند ہے۔ 

۵۹:‏ ۶‏،۷ وہ آوارہ جنگلی کتوں کے گروہ کی مانند بھونکتے ہوئے زبور نویس کا گھیراؤ کرتے ہیں۔ وہ مسلسل بھونکتے اور ڈکارتے ہیں۔ وہ بڑے تکبر سے یہ سوچتے ہیں کہ اُن کا پتہ لگانا ناممکن ہے۔ 

۵۹:‏ ۸‏، ۹ لیکن خداوند اُنہیں جانتا ہے اور اُن کی حماقت پر ہنستا ہے۔ یہی خدا مغرور قوموں کو ٹھٹھوں میں اُڑاتا ہے۔ یہی عظیم خدا داؤد کی قوت ہے جو اُس کی نگہبانی کرکے اُس کا تحفظ کرتا ہے۔

۵۹:‏ ۱۰ کسی نے آیت ۱۰ الف کی ہمیں بہت خوبصورت وضاحت دی ہے:‏ ’’میرا خدا‏، اپنی شفقت کے ساتھ ہر موڑ پر مجھے ملنے کے لئے آئے گا۔‘‘ ہر دَور کی مصیبت زدہ روحوں کے لئے یہ کس قدر تسلی کی بات ہے۔ اِس یقین دہانی کے ساتھ اُسے علم ہے کہ خدا ہماری حفاظت کرے گا اور ہم اپنے دشمنوں کی شکست اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

۵۹:‏ ۱۱۔۱۳ آیت ۱۱ کی دعا بالکل منفرد ہے۔ داؤد خداوند سے التجا کرتا ہے کہ وہ اُس کے دشمنوں کو اچانک قتل نہ کرے تاکہ بنی اسرائیل گناہ کی شدت کو معمولی تصور نہ کریں۔ اگر سزا رفتہ رفتہ دی جاتی ہے تو وہ خدا کی سختی سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ اِس کے بعد کے واقعات سے صاف ظاہر ہے کہ اِن سزاؤں کی فہرست میں اُن کی حتمی تباہی شامل ہے‏، اور زبور نویس اپنے ستانے والوں کے اِسی انجام کا متمنی ہے۔ وہ دعا کرتا ہے کہ وہ خدا کی قدرت سے منتشر ہو جائیں اور خداوند جو اسرائیل کا محافظ ہے اُنہیں تباہ کر دے۔ اُنہیں پست کر دیا جائے کیونکہ وہ متکبر ہیں اور اُنہیں گناہ آلودہ اور شرارت سے لبریز باتوں کے لئے جواب دہ ہونا پڑے۔ آخر میں وہ دعا کرتا ہے کہ وہ اپنی لعن طعن کی باتوں اور جھوٹ کے باعث کلی طور پر برباد کر دیئے جائیں۔ تب مشرق سے مغرب تک دُنیا جانے گی کہ خدا یعقوب کی نسل کی حفاظت کرتا ہے۔

۵۹:‏ ۱۴‏،۱۵ اِسی دوران یہ انسانی شکل میں کتے شہر میں بھونکتے اور سونگھتے ہوئے زبور نویس کی تلاش میں آتے ہیں تاکہ اُسے مار ڈالیں اور جب اُسے تلاش نہیں کر پاتے تو جھنجھلانے لگتے ہیں۔

۵۹:‏ ۱۶‏،۱۷ کتے شام کے وقت بھونکتے ہیں‏، لیکن یسی کا بیٹا صبح کے وقت گیت گاتا ہے۔ وہ خدا کی قوت اور شفقت کی مدح سرائی کرتا ہے کیونکہ اُس نے ثابت کیا ہے کہ وہ سخت ضرورت کے دن اُس کی پناہ گاہ اور اونچا بُرج ہے۔ خدا کے سب لوگوں کے لئے وہ صبح آ رہی ہے جب اُن کے سب دشمن ختم ہو جائیں گے۔ اُس وقت نجات دہندہ کی محبت اور قدرت اُن کے ابدی گیت کا مضمون ہو گی۔

مقدس کتاب

۱ اَ ے میر ے خُدا ! مجھےُ میر ے دُشمنو ں سے چھڑ ُا۔ مجھے میر ے خلا ِ ف اُٹھنے والوں پر سر فراز کر ۔
۲ مجُھے بد کرداروں سے چُھڑا اور خُونخوار آ دمیو ں سے مجُھے بچا ۔
۳ کیو نکہ دیکھ ! وہ میر ی جان کی گھا ت میں ہیں ۔اَے خُداوند !میر ی خطا یا میرے گنُاہ کے بغَیر زبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹھے ہوتے ہیں ۔
۴ وہ مجھ بے قصُور پر دوڑ دوڑ کر تیار ہوتے ہیں میری کُمک کے لئے جاگ اور دیکھ!
۵ اَے خُداوند لشکروں کے خُدا۔ اِسرائیل کے خُدا! سب قوموں کے مُحاسبہ کے لئے اُٹھ ۔کسی دغا باز خطاکار پر رحم نہ کر۔
۶ وہ شام کو لوٹتے اور کتُے کی طرح بھَونکتے ہیں اور شہر کے گِرد پھیرتے ہیں ۔
۷ دیکھ !وہ اپنے مُنہ سے ڈکارتے ہیں۔ اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں۔ کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سُنتا کے؟
۸ پر اَے خُداوند! تُو اُن پر ہنسے گا۔ تُو تمام قوموں کو ٹھٹھوں میں اُڑائے گا۔
۹ اَے میری قوت! مجھے تیری ہی آس ہو گی کیونکہ خُدا میرا اُنچا بُرج ہے ۔
۱۰ میرا خُدا شفقت سے میرا پیشرو ہوگا۔خُدا مُجھے میرے دُشمنوں کی پستی دیکھائے گا۔
۱۱ اُن کو قتل نہ کر مبادا میرے لوگ بھول جائیں۔ اَے خُداوند! اَے ہماری سِپر اپنی قُدرت سے اُن کو پراگندہ کر کے پست کر دے۔
۱۲ وہ اپنے مُنہ کے گناہ اور اپنے ہونٹوں کی باتوں اور اپنی لعن طعن اور جھوٹ بولنے کے باعث اپنے غرور میں پکڑے جائیں۔
۱۳ قہَر میں اُن کو فنا کر دے۔ فنا کر دے تاکہ وہ نابود ہو جائیں اور وہ زمین کی انتہا تک جان لیں ۔ کہ خُدا یعقُوب پر حُکمران ہے۔
۱۴ پھِر شام کو وہ لوٹے اور کُتے کی طرح بھونکیں اور شہر کے گِرد پھیریں۔
۱۵ وہ کھانے کی تلاش میں مارے مارے پھیریں اور اگر آسودہ نہ ہوں تو ساری رات ٹھہرے رہیں۔
۱۶ لیکن میں تیری قُدرت کا گیت گاؤنگا بلکہ صُبح کو بُلند آواز سے تیری شفقت کا گیت گاؤنگا کیونکہ تو میرا اُنچا بُرج ہے اور مُصیبت کے دِن میری پناہ گاہ۔
۱۷ اَے میری قوت! میَں تیری مدح سرائی کروں گاکیونکہ خُدا میرا شفیق خُدا میرا اُونچا بُرج ہے۔