۲۔توارِیخ تعارف

کتابِ مقدس کی تفسیر

۲۔ توارِیخ

2 Chronicles

از

وِلیم میکڈونلڈ

اِس تفسیر کی مدد سے آپ کلامِ خدا کے مندرجات کو زیادہ صفائی اور آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ یہ بڑے چُست، مودَّب، پُر خلوص، سنجیدہ اور عالمانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔ اِس کا اِنتخاب آپ کے شخصی گیان دھیان اور گروہی مطالعۂ بائبل کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا


Believer’s Bible Commentary

by

William MacDonald

This is a Bible commentary that makes the riches of God’s Word clear and easy for you to understand. It is written in a warm, reverent, and devout and scholarly style. It is a good choice for your personal devotions and Bible study.

© 1995 by William MacDonald, Believer’s Bible Commentary
Christian Missions in Many Lands, Inc.
PO Box 13, Spring Lake, NJ 07762
USA
— All Rights Reserved —


مقدمه

’’۲۔تواریخ کی کتاب میں خدا کے مشروط وعدوں پر مبنی اُس کی تادیب کو پیش کیا گیا ہے۔ ۴۲۷ برس کا دَور‏، یہوداہ کے اُنیس بادشاہوں پر محیط ہے۔ سات تو اچھے بادشاہ تھے جو داؤد کی مانند تھے اور دس بُرے بادشاہ تھے جو اِسرائیل (‏سلطنت)‏ یا یرُبعام کی مانند تھے۔ دو بادشاہ پہلے تو اچھے تھے‏، لیکن بعد میں بُرائی کی طرف مائل ہو گئے یعنی سلیمان اور یوآس۔ یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ تادیب عدالت میں تبدیل ہو جاتی ہے۔‘‘ (‏جان ہیڈنگ ۔ John Heading)‏

دونوں کتابوں کے تعارُف کے لئے ۱۔تواریخ دیکھئے۔

 

خاکہ
      باب
۱۔ سلیمان کی بادشاہت ‏ ۱۔۹‏
  الف۔ سلیمان کی پرستش‏، حکمت اور دولت ‏ ۱‏
  ب۔ سلیمان کی ہیکل کے لئے تیاری‏، تعمیر اورمخصوصیت نمایاں فرق کی وضاحت ‏ ۲۔۷‏
  ج۔ سلیمان اپنے سارے جاہ و جلال میں ‏۸:‏ ۱۔۹:‏۲۸‏
  د۔ سلیمان کی موت ‏۹:‏ ۲۹۔۳۱‏
۲۔ سلطنت کی تقسیم ‏ ۱۰‏
۳۔ یہوداہ کی سلطنت ‏۱۱:‏ ۱۔۳۶:‏۱۹‏
  الف۔ رحبعام بادشاہ ‏ ۱۱‏،۱۲‏
  ب۔ ابیاہ بادشاہ ‏ ۱۳‏
  ج۔ آسا بادشاہ ‏ ۱۴۔۱۶‏
  د۔ یہوسفط بادشاہ ‏ ۱۷۔۲۰‏
  ہ۔ یہورام بادشاہ ‏ ۲۱‏
  و۔ اخزیاہ بادشاہ ‏۲۲:‏ ۱۔۹‏
  ز۔ ملکہ عتلیاہ کا غاصبانہ قبضہ ‏۲۲:‏ ۱۰۔۲۳:‏۲۱‏
  ح۔ یوآس بادشاہ ‏ ۲۴‏
  ط۔ اِمصیاہ بادشاہ ‏ ۲۵‏
  ی۔ عُزیاہ بادشاہ ‏ ۲۶‏
  ک۔ یوتام بادشاہ ‏ ۲۷‏
  ل۔ آخز بادشاہ ‏ ۲۸‏
  م۔ حزقیاہ بادشاہ ‏ ۲۹۔۳۲‏
  ن۔ منسی بادشاہ ‏۳۳:‏ ۱۔۲۰‏
  س۔ امون بادشاہ ‏۳۳:‏ ۲۱۔۲۵‏
  ع۔ یوسیاہ بادشاہ ‏ ۳۴‏،۳۵‏
  ف۔ یہوآخز بادشاہ ‏۳۶:‏ ۱۔۳‏
  ص۔ یہویقیم بادشاہ ‏۳۶:‏ ۴۔۸‏
  ق۔ یہویاکین بادشاہ ‏۳۶:‏ ۹‏، ۱۰‏
  ر۔ صدقیاہ بادشاہ ‏۳۶:‏ ۱۱۔۱۹‏
۴۔ لی اسیری ‏۳۶:‏ ۲۰‏،۲۱‏
۵۔ خورس کا فرمان ‏۳۶:‏ ۲۲‏،۲۳‏