۲سموئیل تعارف

کتابِ مقدس کی تفسیر

۲۔سموئیل

2 Samuel

از

وِلیم میکڈونلڈ

اِس تفسیر کی مدد سے آپ کلامِ خدا کے مندرجات کو زیادہ صفائی اور آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ یہ بڑے چُست، مودَّب، پُر خلوص، سنجیدہ اور عالمانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔ اِس کا اِنتخاب آپ کے شخصی گیان دھیان اور گروہی مطالعۂ بائبل کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا


Believer’s Bible Commentary

by

William MacDonald

This is a Bible commentary that makes the riches of God’s Word clear and easy for you to understand. It is written in a warm, reverent, and devout and scholarly style. It is a good choice for your personal devotions and Bible study.

© 1995 by William MacDonald, Believer’s Bible Commentary
Christian Missions in Many Lands, Inc.
PO Box 13, Spring Lake, NJ 07762
USA
— All Rights Reserved —


’’داؤد بادشاہ اِس کتاب کی عظیم شخصیت ہے‏، اور جب وہ نور میں چلتا ہے تو وہ مسیح کا مثیل دِکھائی دیتا ہے۔ کتاب کے پہلے حصے میں اُس کی فتوحات کا ذکر ہے جو اُس کی ایمان دار زندگی اور اُس کے تصادم کو ظاہر کرتا ہے۔ اور دوسرے حصے میں اُس کی شکستوں کا بیان کیا گیا ہے۔ یہ اِس وجہ سے ہوا کہ اُس کی ترقی نے اُسے ایمان کی راہ سے منحرف کر دیا اور وہ اپنی مرضی پر چلنے لگا۔‘‘ (‏جارج وِلیمز)‏

دونوں کتابوں کے تعارُف کے لئے ۱۔سموئیل دیکھئے۔ 

 

خاکہ
      باب
۱۔ داؤد کا حصولِ اِقتدار ‏ ۱۔۱۰‏
  الف۔ ساؤل اور یونتن پر ماتم ‏ ۱‏
  ب۔ یہوداہ کے بادشاہ کی حیثیت سے تاج پوشی ‏۲:‏ ۱۔۷‏
  ج۔ ساؤل کے گھرانے سے تصادم ‏۲:‏ ۸۔۴:‏۱۲‏
  د۔ تمام اِسرائیل پر بادشاہ کی حیثیت سے تاج پوشی ‏ ۵‏
  ہ۔ عہد کے صندوق کا یروشلیم میں لایا جانا ‏ ۶‏
  و۔ داؤد کے ساتھ خدا کا عہد ‏ ۷‏
  ز۔ اِسرائیل کے دشمنوں کی شکست ‏ ۸‏
  ح۔ مفیبوست سے اِظہارِ شفقت ‏ ۹‏
  ط۔ مزید فتوحات ‏ ۱۰‏
۲۔ داؤد کا زوال ‏ ۱۱‏،۱۲‏
  الف۔ بت سبع اور اوریاہ کے خلاف جرائم ‏ ۱۱‏
  ب۔ خداوند کے سامنے اِقرار ‏ ۱۲‏
۳۔ داؤد کی مصیبتیں ‏ ۱۳۔۲۰‏
  الف۔ امنون کا تمر کی عصمت دری کرنا ‏۱۳:‏ ۱۔۱۹‏
  ب۔ ابی سلوم کا امنون سے اِنتقام اور فرار ‏۱۳:‏ ۲۰۔۳۹‏
  ج۔ ابی سلوم کی یروشلیم میں واپسی ‏ ۱۴‏
  د۔ ابی سلوم کی بغاوت اور داؤد کا فرار ‏۱۵:‏ ۱۔۱۸‏
  ہ۔ داؤد کے دوست اور دشمن ‏۱۵:‏ ۱۹۔۱۶:‏۱۴‏
  و۔ ابی سلوم کے مشیر ‏۱۶:‏ ۱۵۔۱۷:‏۲۳‏
  ز۔ ابی سلوم کی موت اور داؤد کا ماتم ‏۱۷:‏۲۴۔۱۹:‏۸‏
  ح۔ داؤد کی جلاوطنی سے واپسی ‏۱۹:‏۹۔۴۳‏
  ط۔ سبع کی بغاوت اور موت ‏ ۲۰‏
۴۔ ضمیمہ ‏ ۲۱۔۲۴‏
  الف۔ کال اور اِس کا خاتمہ ‏ ۲۱‏
  ب۔ داؤد کی شکر گزاری کا زبور ‏ ۲۲‏
  ج۔ داؤد کے سُورمے ‏ ۲۳‏
  د۔ داؤد کی مردم شماری اور اِس کے نتائج ‏ ۲۴‏