(۶) مسیحِ موعود بحیثیت عالمی مبلغِ اِنجیل (۵۵: ۱۔۵۶:۸)
۵۵: ۱ خدا کا روح اِسرائیل کو یہ اِنجیلی دعوت دیتا ہے کہ واپس آؤ۔ اِس کے ساتھ ہی وہ ہر جگہ اور ہر کسی کو اِنجیل کی ضیافت میں آنے کی بھی دعوت دیتا ہے۔ ضرورت صرف یہ ہے کہ ضرورت (بھوک پیاس) کا اِدراک اور شعور ہو۔ جو برکات ملیں گی وہ ہیں روح القدس کا پانی، خوشی کی مے اور خدا کے عمدہ کلام کا دودھ۔ یہ فضل کی مفت، بے زر اور بے قیمت بخشش ہیں۔
۵۵: ۲۔۵ خدا سے دُور ہٹ کر اِسرائیل اپنی توانائی اور وسائل کو ضائع کرتا رہا ہے۔ حقیقی تسلی، آسودگی اور دائمی خوشی صرف خداوند میں ملتی ہے۔ اگر اِسرائیل خداوند کی طرف رجوع ہو اور واپس آئے تو وہ ساری نعمتیں اُسے حاصل ہوں گی جن کا وعدہ خدا نے ابدی عہد میں داؤد سے کیا تھا (دیکھئے زبور ۸۹:۳،۴ ۲۸،۲۹)۔ یہ نعمتیں اور برکتیں خداوند یسوع میں اور اُس کی جلالی بادشاہی کے دَور میں پوری ہوتی ہیں۔ غیر قومیں بھی اِس بادشاہی کے فوائد میں حصہ دار ہوں گی اور اِسرائیل اور اِن قوموں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور روابط قائم ہوں گے۔
۵۵: ۶، ۷ برکت کی راہ گناہ کو ترک کرنے اور خداوند کا طالب ہونے میں ہے۔ جو اِس طرح خداوند کی طرف پھرتے ہیں وہ اُسے رحم اور معافی سے بھرا پائیں گے۔
۵۵: ۸۔۹ اِنسانوں کو نہیں چاہئے کہ اپنے خیال اور اپنی راہوں کے مطابق یہوواہ کے بارے میں رائے قائم کریں۔ وہ اِس طریقے سے سوچتا اور کام کرتا ہے جو اِنسان کے وہم و گمان سے بہت بلند ہے۔ یہ سچائی اور حقیقت نجات کے اِنجیلی منصوبے میں واضح اور صاف نظر آتی ہے۔ یہ نجات سراسر خدا کے فضل سے ہے اور اِس میں ذاتی کوشش پر فخر کرنے کی گنجائش نہیں۔
۵۵: ۱۰،۱۱ خدا کا کلام ایسا اٹل اور موثر ہے جیسے بارش اور برف۔ دُنیا بھر کے لشکر اُس کو روک نہیں سکتے۔ یہ کلام خدا کے ارادے پورے کر کے رہتا ہے۔ خدا کا کلام اپنے اہداف اور مقاصد پورے کرنے میں کبھی ناکام نہیں رہتا۔
’’اُسی طرح میرا کلام جو میرے منہ سے نکلتا ہے ہو گا۔ وہ بے انجام میرے پاس واپس نہ آئے گا، بلکہ جو کچھ میری خواہش ہو گی وہ اُسے پورا کرے گا اور اُس کام میں جس کے لئے مَیں نے اُسے بھیجا موثر ہو گا۔‘‘
۵۵: ۱۲،۱۳ جو لوگ خداوند کے طالب ہوں گے وہ خوشی سے اسیری کے ملک سے نکلیں گے اور سلامتی کے ساتھ سفر کریں گے۔ اُن کی آزادی پر ساری کائنات خوشی منائے گی۔ زمین لعنت سے آزاد ہو جائے گی اور نتیجے میں زرخیز اور پھل دار ہو جائے گی۔ کانٹوں کی جگہ صنوبر نکلے گا اور جھاڑی کے بدلے آس (مہندی) کا درخت ہو گا۔ ہزار سالہ دَور کی ساری مذکورہ برکتیں اور نعمتیں خداوند کے نام کی شہرت کا باعث اور ابدی نشان ہوں گی، یعنی اُس کے فضل، مہربانی اور شفقت کی دائمی یادگار ہوں گی۔
مقدس کتاب
۱ اے سب پیاسوں پانی کے پاس آؤ اور وہ بھی جس کے پاس پیسہ نہ ہو۔آؤ مول لو اور کھاؤ۔ہاں آؤ اور دودھ بے زر اور بے قیمت خریدو۔
۲ تم کس لئے اپنا روپیہ ٓس چیز کے لئے جو روٹی نہیں اور اپنی محنت اس چیز کے واسطے جو آسودہ نہیں کرتی خرچ کرے ہو؟تم غور سے میری سنو اور وہ چیز جو اچھی ہےکھائو اور تمہاری جان فربہی سے لزت اٹھائے۔
۳ کان لگائو اور میرے پاس ائو سُنواور تمہاری جان زندہرہے گی اور مین تم کو ابد عہد یعنی داود کی سچی نعمتیں بخشوں گا۔
۴ دیکھو میں نےاُسےامتوں ک لئے گواہ کیا بلکہ امتوں کا پشیوا اور فرما روا۔
۵ دیکھ تو ایک ایسی قوم کوجسے تو نہیں جانتا بلائے گااور ایک ایسی قوم جو نہیں جانتی تھی۔ خُداوند تیرے خدا اور اسرایئل کے قدوس کی خاطر تیرے پاس دوڑی آئے گی کیونکہ اُس نے تجھے جلال بخشا ہے۔
۶ جب تک خُداوندمل سکتا ہے اس کے طلب ہو۔ جب تک وہ نزدیک ہے اس پکارو۔
۷ شریر اپنی راہ کو ترک کرےاور بد کرداراپنے خیالوں کو اور وہ خُداوندکی طرف پھرے اور وہ اس پر رحم کرے گا اور ہمارےخدا کی طرف کیونکر وہ کثرت سے معاف کرے گا۔
۸ خُداوند فرماتا ہے کہ میرے خیال تمہارے خیال نہیں اور نہ تمہاری راہیں میری راہیں ہیں۔
۹ کیونکہ جس قدر آسمان زمین سے بلند ہے اُسی قدر میری راہیں تمہاری راہوں سے اور میرےخیال تمہارے خیالوں سے بلند ہیں۔
۱۰ کیونکہ جس طرح آسمان سے بارش ہوتی اور برف پڑتی ہے اور پھر وہ وہاں واپس نہیں جاتی بلکہ زمین کو سیراب کرتی ہے۔اور اُس کی شادابی اور روئیدگی کا باعث ہوتی ہے تاکہ بونے والے بیج اور کھانے والے کو روٹی دے
۱۱ اسی طرح میرا کلام جو میرے منہ سے نکلتا ہے ہو گا۔وہ انجام میرے پاس واپس نہ آئے گابلکہ جو کچھ میری خواہش ہو گی وہ اسےپورا کرے گا اور اس کام میں جس کس کے لئے میں نے اسے بیجھا موثر ہو گا۔
۱۲ کیونکہ تم خوشی سے نکلوگے اور سلامتی کے ساتھ روانہ کیے جائو گے۔پہاڑ اور ٹیلے تمہارے سامنے نغمہ پرداز ہوں گے اور میدان کے سب درخت کاٹ دیں گے۔
۱۳ کانٹوں کی جگہ صنوبر نکلے گا اور جھاڑی کے بدلے اس کادرخت ہوگا اور یہ خُداوندکے لئے نام اور ابدی ا نسان ہو گا جو کبھی منقطع نہ ہو گا۔