أیسعیاہ ۱۲

۱۲:‏ ۱۔۶ اُس وقت یعنی ہزار سالہ خوش گوار دَور میں اِسرائیل شکرگزاری اور توکل کے گیت گائے گا۔ یہ نجات یافتہ بقیہ پیاس بجھانے کے لئے نجات کے چشموں سے پانی بھرے گا۔ اسرائیل قوموں کو خدا کی بشارت دینے والوں کی طرح گائے گا اور قوموں کو دعوت دے گا کہ آسودگی کے لئے مسیح کے پاس آؤ۔

مقدس کتاب

۱ اور اس وقت توکہیگا اے خداوند میں تیری ستائش کرونگا اگرچہ تو مجھ سے ناخوش تھا تو بھی تیرا قہر ٹل گیااور تو نے مجھے تسلی دی۔
۲ دیکھو خدا میری نجات ہے میں اُس پر توکل کرونگا اور نہ ڈرونگا کیونکہ یاہ یہوواہ میرا زور اور میرا سرور ہے اور وہ میری نجات ہوا ہے ۔
۳ پس تم خوش ہو کر نجات کے چشموں سےپانی بھرؤ گے۔
۴ اور اسوقت تم کہو گے کہ خداوند کی ستائش کرو اُس سے دعا کرو۔ لوگوں کےدرمیان اُس کے کاموں کا بیان کرو اور کہو کہ اُس کا نام بلند ہے۔
۵ خداوند کی مداح سرائی کرو کیونکہ اُس نے جلالی کام کیے جنکو تمام دنیا جانتی ہے۔
۶ اے صیون کی بسنے والی تو چلا اور للکار کیونکہ تجھ میں اسرائیل کاقُدُوس بزرگ ہے