(۵) مستقبل میں یروشلیم کی خوشیاں (باب ۶۲)
۶۲: ۱۔۵ خداوند اُس وقت تک چپ نہ رہے گا یا دم نہ لے گا جب تک وہ برکتیں پوری نہ ہو جائیں جن کا یروشلیم سے وعدہ کیا گیا تھا۔ اُس وقت قوموں پر صیون کی صداقت ظاہر ہو جائے گی اور یہوواہ اُس شہر کو ایک نیا نام دے گا۔ وہ صیون کو پسندیدگی کی نظروں سے دیکھے گا جیسے بادشاہ اپنے تاج کو دیکھتا ہے۔ جس شہر کو پہلے متروکہ کہا جاتا تھا اب سے اُس کا نام ’’اِس میں میری خوشی‘‘ (حفصی باہ) ہو گا اور جو ملک خرابہ کہتا تھا اُس کا نام بعولہ یعنی سہاگن ہو گا۔ یہ نام اُس شہر اور ملک کے لئے خدا کی رحمت اور شفقت اور اِزدواجی مسرت کی ترجمانی کرتی ہیں۔ یروشلیم کے شہریوں کی اُس کے ساتھ شادی ہو گی اور خداوند صیون میں دلہا کی طرح مسرور ہو گا۔
۶۲: ۶۔۹ اِس اثنا میں یہوواہ نے یروشلیم کی دیواروں پر نگہبان مقرر کر دیئے ہیں اور اُنہیں تاکید کی ہے کہ شفاعت کرنے میں دن رات دم نہ لیں۔ یا اُسے (خداوند کو) اُس وقت تک آرام نہ لینے دیں جب تک وہ یروشلیم کو دُنیا کا محمود شہر یا آج کل کی زبان میں ملکۂ جہان نہ بنا دے۔ اِس کے بعد کبھی نہ ہو گا کہ اسرائیل کی پیداوار (غلہ) اُس کے دشمن اُٹھا لے جائیں۔ بلکہ اِس سے وہی مستفید ہوں گے جنہوں نے اِس کے لئے محنت کی تھی۔
۶۲: ۱۰۔۱۲ اب جلاوطنوں سے کہا گیا ہے کہ بابل کے پھاٹکوں میں سے گزر جاؤ اور پتھر چن کر تعمیر کردہ شاہراہ پر چلتے ہوئے اور جھنڈے اور پھریرے لہراتے ہوئے اسرائیل کے ملک کو واپس جاؤ۔ اِس کی منادی ساری دُنیا میں ہو گئی ہے کہ اِسرائیل کی نجات آ گئی ہے اور یہ نجات مسیحِ موعود کی ذات ہے اور وہ اپنے لوگوں کو اجر دے گا۔ وہ ایک معزز نام ’مقدس لوگ‘ کے حامل ہوں گے اور یروشلیم ’مطلوبہ‘ یعنی ’غیر متروک‘ کے نام سے کہلائے گا۔ یہ حوالہ بابل سے واپسی سے آگے اُس وقت کو دیکھتا ہے جب مسیح کی دوسری آمد پر اِسرائیل پورے اور قطعی طور پر بحال ہو گا۔
مقدس کتاب
۱ صیون کی خاطر میں چپ نہ رہوں گا اور یروشلیم کی خاطر میں دم نہ لوں گا جب تک کہ اس کی صداقت نور کی مانند نہ چمکے اور اس کی نجات روشن چراغ کی طرح جلوہ نہ ہو۔
۲ تب قوموں پر تیری صداقت اور سب بادشاہوں پر تیری شوکت ظاہر ہو گی اور تو ایک نئے نام سے کہلائے گی جو خدا وند کے ہاتھ میں جلالی تاج اور اپنے خدا کی ہتھیلی میں شاہانہ افسرہو گی۔
۳
۴ تو آگے کو متروکہ نہ کہلائے گیاور تیرے ملک کا نام پھر کبھی خرابہ نہ ہوگا بلکہ تو پیاری سر زمین سہاگن کہلائے گی کیونکہ خدا وند تجھ سے خوش ہے اور تیری زمین خاوند والی ہو گی۔
۵ کیونکہ جس طرح جوان مرد کنواری عورت کو بیاہ لاتا ہےاسی طرح تیرے بیٹے تجھے بیاہ لیں گے جس طرح دلہا دلہن میں راحت پاتا ہے اُسی طرح تیرا خدا تجھ میں مسرور ہوگا۔
۶ اے یروشلیم میں تیری دیواروں پر نگہبان مقرر کئے ہیں۔وہ دن رات کبھی خاموش نہ ہو گے اے خداوند کا ذکر کرنے والو خاموشنہ ہو۔
۷ اور جب تک وہ یرشلیم کو قائم کر کے روی زمین پر محمود بنائے اُسے آرام نہ لینے دو۔
۸ خدا وند نے اپنے ہاتھ اور اپنے قوی بازو کی قسم کھائی ہے کہ یقینا میں آگے کو تیرا غلہ تیرے دشمنوں کے کھانے کو نہ دوں گا اور نبے گانوں کے بیٹےتیری مے جس کے لئے تو نے محنت نہیں پئیں گے
۹ بلکہ وہی جنہوں نے فصل جمع کی ہے۔اس میں سے کھائیں گے اور خدا وند کی حمد کےیں گے اور وہ جو ذخیرہ میں لئے ہیں اسے میرے مقدس کی بار گاہوں میں پئیں گے
۱۰ گزر جائو پھاٹکوں سے گزر جائے!لوگوں کے لئے راہ درست کرواور شاہراہ اُنچی اور بلند کرو۔پتھر چن کر معاف کر دو۔لوگوں کے لئے جھنڈا کھٹر کرو۔
۱۱ دیکھ خدا وند نے انتہای زمین تک اعلان دیا ہے۔دختر صیون سے کہو دیکھ تیرا نجات دینے وال آتا ہے۔دیکھ اُس کا اجر اُس کے ساتھ اور اُکا کام اُس کے سامنے ہے
۱۲ اور وہ مقدس لوگ اور خدا وند کے خریدے ہوئے کہلائیں گے اور تو مطلوبہ یعنی گیر متروک شہر کہلائے گی۔