خُروج ۳۹

ز۔ کاہنوں کے لباس کی تیاری (‏باب ۳۹)‏

۳۹:‏۱۔۷ اب ہم کاہنوں کے لباس کی تیاری کی طرف آتے ہیں۔ ہم چار رنگوں کا ذکر بار بار پڑھتے ہیں۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ یہ چاروں اناجیل میں مسیح کے جلال کے کئی پہلوؤں کو پیش کرتے ہیں۔ ارغوانی __ متی __ مسیح بادشاہ‏، سرخ __ مرقس __ دُکھ اُٹھانے والا خادم؛ سفید __ لوقا __ بے گناہ اِنسان‏، آسمانی __ یوحنا __ ابنِ خدا آسمان سے اُترا۔ افود میں سونے کے تار مسیح کی الوہیت کو ظاہر کرتے ہیں (‏آیت ۳)‏۔ افود کے ہر ایک کندھے کی پٹی پر سلیمانی پتھر پر بنی اِسرائیل کے چھے قبائل کے نام کندہ تھے۔ 

۳۹:‏۸۔۲۱ سینے بند پر بارہ قیمتی پتھر تھے۔ بارہ قبائل میں سے ہر ایک پتھر پر ایک قبیلے کا نام تھا (‏آیات ۱۰۔۱۴)‏۔ ہمارا سردار کاہن بھی بعینہٖ ایسا ہی ہے۔ کسی مفسر نے بڑی خوبصورتی سے بیان کیا کہ ’’اُس کے کندھوں کی قوت اور دل کی محبت‏، خدا کی حضوری میں خدا کے لوگوں کے ناموں کو لے کر جاتی ہے۔‘‘

۳۹:‏۲۲۔۲۶ افود کا جُبہ آسمانی رنگ کا تھا جو افود کے نیچے پہنا جاتا تھا۔ اُس کے دامن کے گھیر میں خالص سونے کی گھنٹیاں اور آسمانی‏، ارغوانی اور سرخ رنگ کے انار لگے ہوئے تھے۔ یہ روحانی پھل اور گواہی کو ظاہر کرتے ہیں جو ہمارے بڑے سردار کاہن میں پائے جاتے ہیں اور یہ کہ ہماری زندگیوں میں یہی پھل پیدا ہونے چاہئیں۔

۳۹:‏۲۷۔۲۹ سب سے پہلے کاہن کتانی کُرتے کو پہنتے (‏احبار ۸:‏۷)‏ اِس کے بعد وہ زینت کے لباس پہنتے۔ سب سے پہلے خدا تائب گنہگار کو اپنی راست بازی کا لباس پہناتا ہے (‏۲۔کرنتھیوں ۵:‏۲۱)‏۔ جب خداوند یسوع واپس آئے گا تو وہ اپنے لوگوں کو جلالی لباس پہنائے گا (‏فلپیوں ۳:‏۲۰‏،۲۱)‏۔ لازم ہے کہ جلالی لباس سے پہلے راست بازی کا لباس پہنا جائے۔ 

۳۹:‏۳۰‏،۳۱ سردار کاہن کی پگڑی پر سونے کا پتر لگایا جاتا اور اُس پر یہ الفاظ کندہ ہوتے تھے ’’خداوند کے لئے مقدس‏،‘‘ تاکہ وہ مقدس ٹھہرائی ہوئی چیزوں کی بدی کو اُٹھائے (‏خروج ۲۸:‏ ۳۸)‏۔ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں‏، گناہ سے آلودہ ہے لیکن باپ کے پاس پہنچنے سے پہلے ہماری پرستش اور خدمت کو ہمارا بڑا سردار کاہن ہر طرح کی خامیوں سے پاک کرتا ہے۔ 

۳۹:‏۳۲۔۴۳ جب لوگوں نے کام ختم کیا اور خیمۂ اِجتماع کے حصوں کو موسیٰ کے پاس لائے تو اُس نے اُن کا ملاحظہ کیا اور دیکھا کہ سارا کام خدا کی تفصیل کے مطابق کیا گیا تھا۔ پھر اُس نے لوگوں کو برکت دی۔ 

مقدس کتاب

۱ اور اُنہوں نے مقدس میں خدمت کر نے کے لئے آسمانی اور ارغوانی اور سُر خ بیل بُو ٹے کڑے ہُو ئے لِباس اور ہارُون کے واسطے مُقدس لِباس جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا بنا ئے ۔
۲ اور اُس نے سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُر خ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا افُود بنا یا ۔
۳ اور اُنہو ں نے سو نا پِیٹ پِیٹ کر پتلے پتلے پتّر اور پتّروں کو کا ٹ کا ٹکر تا ر بنا ئے تا کہ آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان پر ما ہر اُستاد کی طرح اُن سے زردوزی کر یں ۔
۴ اور افُود کو جو ڑنے کے لئے اُنہوں نے دو مونڈھے بنا اور اُنکے دونو ں سروں کو ملا کر با ندھ دیا ۔
۵ اور اُسکے کسنے کے لئے کاریگری سے بنُا ہوا کمر بند اُسکے اُوپر تھا وہ بھی اُسی ٹکڑے اور بنا وٹ کا تھا یعنی سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتا ن کا بنا ہوا تھا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
۶ اور انہوں نے سُلیمانی پتھر کا ٹکر صاف کئے جو سو نے کے خا نوں میں جڑے گئے اور اُن پر انگشتری کے نقش کی طرح بنی اِسرائیل کے نام کندہ تھے ۔
۷ اور اُس نے اُنکو افُود کے مونڈھوں پر لگایا تاکہ وہ بنی اِسرائیل کی یاد گاری کے پتھر ہوں جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
۸ اور اُس نے افُود کی بنا وٹ کا سینہ بند تیار کیا جو ماہر اُستاد کے ہاتھ کا کام تھا یعنی وہ سو نے اور آسما نی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے کپڑوں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کا بنا ہُوا تھا ۔
۹ وہ چوکھُونٹاتھا ۔ انہوں نے اُس سینہ بند کو دُہرا بنا یا اور دُہرے ہو نے پر اُسکی لمبا ئی ایک با لشت اور چوڑائی ایک با لشت تھی ۔
۱۰ اِس پر چا ر قطاروں میں اُنہوں نے جو اہر جڑے ۔ یا قُوت سُر خ اور پُکھراج اور زمرّد کی قطار تو پہلی قطا ر تھی ۔
۱۱ اور دُوسری قطار میں گوہر شب چراغ اور نِیلم اور ہیرا ۔
۱۲ تیسری قطار لشم اور یشم اور یا قُوت ۔
۱۳ چوتھی قطار میں فیروزہ اور سنگِ سُلیمانی اور زبرجد ۔ یہ سب الگ الگ سو نے کے سو نے کے خا نوں میں جڑے ہُو ئے تھے ۔
۱۴ اور یہ پتھر اِسرائیل کے بیٹوں کے نا موں کے شُمار کے مُطابق با رہ تھے اور انگشتری کے نقش کی طرح با رہ قبیلوں میں سے ایک ایک کا نام الگ الگ ایک ایک پتھر پر کندہ تھا ۔
۱۵ اور اُنہو ں نے سینہ بند پر ڈوری کی طرح گُنڈھی ہُو ئی خا لص سو نے کی زنجیریں بنائیں ۔
۱۶ اور اُنہوں نے سو نے کے دو خا نے اور سو نے کے دو کڑے بنا ئے اور دونوں کڑوں کو سینہ بند کے دونوں سروں پر لگا یا ۔
۱۷ اور سو نے کی دونوں گُنڈھی ہو ئی زنجیریں اُن کڑوں میں پہنا ئیں جو سینہ بند کے سروں پر تھے ۔
۱۸ اور دو نو ں گُنڈھی ہو ئی زنجیروں کے با قی دو نو ں سروں کو دونوں خا نوں میں جڑکر اُنکو افُود کے دونوں مونڈھوں پر سامنے کے رُخ لگایا۔
۱۹ اور اُنہوں نے سو نے کے کڑے اور بنا کر اُنکو سینہ کے دونوں سروں کے اُس حاشیہ میں لگا یا جس کا رُخ اندر افُود کی طرف تھا ۔
۲۰ اور اُنہو ں نے سو نے کے دو کڑے اَور بنا کر اُنکو افُود کے دو نوں مونڈھوں کے سامنے کے حصّہ میں اندر کے رُخ جہاں افُود جڑُا تھا لگا یا تاکہ وہ افُودکے کاریگری سے بُنےہُو ئے پٹکے کے اُوپر ر ہے ۔
۲۱ اور اُنہوں نے سینہ بند کو لیکر اُسکے کڑوں کو افُود کے کڑوں کے ساتھ ایک نیلے فیتے سے اِس طرح باندھا کہ وہ افُود کے کاریگری سے بُنے ہُوئے پٹکے کے اُوپر رہے اور سینہ بند ڈِھیلاہو کر افُود سے الگ نہ ہو نے پائے جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دیا تھا ۔
۲۲ اور اُس نے افُود کا جُبہّ بنُا کر بِالکل آسمانی رنگ کا بنا یا ۔
۲۳ اور اُسکا گریباں زِرہ کے گریباں کی طرح بیچ میں تھا اور اُسکے گِردا گِرد گوٹ لگی ہُوئی تھی تاکہ وہ پھٹ نہ جائے ۔
۲۴ اور اُنہوں نے اُس کے دامن کےگھیرمیں آسمانی اور ارغوانی اور سُرخ رنگ کے بٹے ہوئے تارے انار بنائے ۔
۲۵ اور خالص سونے کی گھنٹیاں بنا کر اُنکو جُبہّ کے دامن کے گھیر میں چاروں طرف اناروں کے درمیان لگایا ۔
۲۶ پس جُبّہ کے دامن کے سارے گھیر میں خِدمت کر نے کے لئے ایک ایک گھنٹی تھی اور پھر ایک ایک انار جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم دیا تھا۔
۲۷ اور اُنہوں نے باریک کتان کے بُنے ہُو ئے کُرتے ہارُون اور اُسکے بیٹوں کے لئے بنا ئے ۔
۲۸ اور با ریک کتا ن کا عما مہ اور با ریک کتان کی خُوبصورت پگڑیاں اور با ریک بٹے ہُو ئے کتان کے پا جا مے ۔
۲۹ اور سُرخ رنگ کے کپڑوں کا بیل بُوٹے دار کمر بند بھی بنا یا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
۳۰ اور اُنہوں نے مُقدس تاج کا پتّر خالص سونے کا بناکر اپس پر انگشتری کے نقش کی طرح یہ کندہ کیا خُداوند کے لئے مُقدس ۔
۳۱ اور اُسے عمامہ کے ساتھ اُوپر باندھنے کے لئے اُس میں ایک نیلا فیتہ لگایا جیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم کیا تھا ۔
۳۲ اِس طرح خیمہ اِجتماع کے مسکن کا سب کا م ختم ہو ا اور بنی اِسرائیل نے سب کُچھ جیسا خُداوند نے مُو سیٰ کو حُکم دیا تھا ویسا ہی کیا ۔
۳۳ اور وہ مسکن کو مُوسیٰ کے پاس لائے یعنی خیمہ اور اُسکا سارا سامان اُسکی گھُنڈیاں اور تکتے اور بینڈے اور سُتون اور خانے ۔
۳۴ اور گھٹا ٹوپ ۔ مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالوں کا غلاف اور تخس کی کھالوں کی غلاف اور بیچ کا پردہ۔
۳۵ شہادت کا صندوُق اور اُسکی چوبیں اور سر پوش ۔
۳۶ اور میز اور اُسکے سب ظروُف اور نذر کی روٹی ۔
۳۷ اور پاک شمعدان اور اُسکی سجاوٹ کے چراغ اور اُسکے سب ظروُف اور جلا نے کا تیل ۔
۳۸ اور زرّین قُربانگاہ اور مسح کر نے کا تیل اور خُوشبُو دار بخور اور خیمہ کے دروازہ کا پردہ ۔
۳۹ اور پیتل منڈھا ہو ا مذبح اور پیتل کی جھنجری اور اُسکی چو بیں اور اُسکے سب ظروُف اور حَوض اور اُسکی کُرسی ۔
۴۰ صحن کے پردے اور اُنکے سُتون اور خانے اور صحن کے دروازہ کا پردہ اور اُسکی رسّیاں اور میخیں اور خیمہ اِجتماع کے کام کے لئے مسکن کی عبادت کے سب سامان ۔
۴۱ اور پاک مقام کی خدمت کے لئے کڑھے ہوئے لِباس اور ہارُون کاہن کے مُقدس لِباس اور اُسکے بیٹوں کے لِباس جنکو پہن کر اُنکو کا ہن کی خدمت کو انجام دینا تھا ۔
۴۲ جو کُچھ خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکمکیا تھا اُسی کے مُطابق بنی اِسرائیل نے سب کام بنا یا ۔
۴۳ اور مُوسیٰ نے سب کام کا مُلاحظہ کیا اور دیکھا کہ اُنہوں نے اُسے کر لیا ہے جیسا خُداوند نے حُکم دیا تھا اُنہوں نے سب کُچھ ویساہی کیا اور مُو سیٰ نے اُنکو بر کت دی ۔