(۸) عہد کو تسلیم کرنا (۲۴:۱۔۸)
۲۴:۱، ۲ موسیٰ کوہِ سینا پر تھا جب خدا نے اُسے خروج ابواب ۲۰۔۲۳ میں مذکور احکام و دستور دیئے۔ پہاڑ کی چوٹی پر سے اُترنے سے قبل، خدا نے اُسے کہا کہ وہ ہارون اور اُس کے دو بیٹوں (ندب اور ابیہو اور ستر بزرگوں کو اپنے ساتھ لے کر واپس آ جائے۔ تاہم صرف موسیٰ کو خداوند کے قریب جانے کی اِجازت تھی، دوسروں کو فاصلے پر ٹھہرنے کے لئے کہا گیا۔ شریعت کے تحت خدا اور گنہگار کے درمیان فاصلہ رکھنا ضروری ہے۔ فضل کے تحت ہمیں ’’یسوع کے خون کے سبب سے نئی اور زندہ راہ سے پاک مکان میں داخل ہونے کی دلیری ہے‘‘ (عبرانیوں ۱۰:۱۹)۔ شریعت کہتی ہے ’’وہ نزدیک نہ آئیں‘‘ (خروج ۲۴:۲)۔ فضل کہتا ہے : ’’آؤ ہم … خدا کے پاس چلیں‘‘ (عبرانیوں ۱۰:۲۲)۔
۲۴:۳۔۸ موسیٰ نیچے اُتر کر لوگوں کے پاس گیا اور اُنہیں خداوند کی باتیں اور احکام بتائے۔ وہ فوراً اُس کی تعمیل کے لئے رضامند ہو گئے، لیکن اُنہیں قطعاً احساس نہیں تھا کہ وہ اُس کی پابندی کی سکت نہیں رکھتے۔ خدا اور اِسرائیل کے درمیان اِس مشروط عہد کو تسلیم کرنے کے لئے موسیٰ نے پہلے بارہ ستونوں کے ساتھ (اِسرائیل کے بارہ قبیلوں کے لئے) ایک قربان گاہ بنائی۔ تب اُس نے قربانیوں میں سے خون لیا اور آدھا قربان گاہ پر چھڑک دیا (یہ عہد میں خدا کے حصے کی نمائندگی کرتا تھا) اور آدھا لوگوں پر چھڑکا (یہ عہد میں اُن کی پابندی کے عزم کو ظاہر کرتا تھا)۔
(۹) خدا کے جلال کا ظہور (۲۴:۹۔۱۸)
۲۴:۹۔۱۱ اِس کے بعد موسیٰ اور دوسرے لوگ آیات ۱،۲ کی ہدایات کے مطابق کوہِ سینا پر واپس گئے۔ وہاں اُنہوں نے خدا کو اپنے جلال میں دیکھا۔ عام طور پر خدا کو دیکھ لینے سے کوئی شخص مر جاتا تھا لیکن یہاں صورتِ حال ایسی نہیں تھی۔ وہ برباد نہ ہوئے۔ ’’اُنہوں نے خدا کو دیکھا اور کھایا اور پیا۔‘‘
خدا کو دیکھنے کے سلسلے میں بائبل میں بظاہر ایک تناقض ہے۔ لیکن اِس کے برعکس کچھ ایسی آیات بھی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کو دیکھنا ناممکن ہے (خروج ۳۳:۲۰؛ یوحنا ۱:۱۸؛ ۱۔یوحنا ۴:۱۲)۔ لیکن ایسے حوالہ جات بھی ہیں جن میں بیان کیا گیا ہے کہ لوگوں نے خدا کو دیکھا مثلاً پیدائش ۳۲:۳۰؛ خروج ۲۴:۱۰؛ ۳۳:۲۳۔ اِس کی تشریح یہ ہے کہ جب کہ خدا اپنے ظاہری جلال میں بھسم کرنے والی آگ ہے اور جو اُس پر نگاہ کرے بھسم ہو جائے گا، تاہم وہ اپنے آپ کو کسی اِنسان، کسی فرشتے یا جلال کے بادل میں ظاہر کر سکتا ہے (اِستثنا ۵:۲۴)۔
۲۴:۱۲۔۱۸ کوہِ سینا پر جانے کا ایک مختلف انداز یہاں بیان کیا گیا ہے۔ اِس بار یشوع، موسیٰ کے ساتھ کچھ فاصلے تک گیا۔ اپنی غیر حاضری میں اُس نے ہارون اور حور کو اِختیارات دیئے کہ وہ لوگوں کا اِنصاف کریں۔ چھے دن تک موسیٰ پہاڑ پر ٹھہرا رہا جب کہ جلالی گھٹا پہاڑ کی چوٹی پر چھائی رہی۔ تب وہ خدا کی دعوت پر گھٹا کے بیچ میں ہو کر پہاڑ پر چڑھ گیا جہاں اُسے چالیس دن اور چالیس رات تک ٹھہرنا تھا۔ چالیس آزمائشی وقت کا عدد ہے۔ یہاں پر موسیٰ کی نہیں بلکہ قوم کی آزمائش مقصود تھی اور وہ گناہ میں گر کر اِس آزمائش میں فیل ہو گئے۔ یوں شریعت کے وسیلے سے ظاہر کیا گیا کہ اِنسان کے دل میں کیا ہے۔
مقدس کتاب
۱ اور اُس نے مُوسیٰ سےکہا کہ تُو ہارُون اور ندب اور ابہیو اور بنی اِسرائیل کے ستر بُزرگو ں کو لیکر خپداوند کے پاس اُوپر آاور تُم دُور ہی سے سجدہ کرنا۔
۲ اور مُو سیٰ اکیلا خُداوند کے نزدیک آئے پر وہ نزدیک نہ آئیں اور اَور لو گ اُسکے ساتھ اُوپر نہ چڑھیں ۔
۳ اور مُو سیٰ نے لو گو ں کے پاس جا کر خُداوند کی سب با تیں اوراحکام اُنکو بتا دِئے اور سب لو گو ں نے ہم آواز ہو کر جو اب دِیا کہ جِتنی با تیں خُداوند نے فرما ئی ہیں ہم اُن سب ما ئنیگے ۔
۴ اور مُو سیٰ نے خُداوند کیسب با تیں لکھ لیں اور صُبح کو سو یرے اُٹھ کر پہاڑ کے نیچے ایک قُر با نگاہ اور بنی اِسرائیل کے بارہ قبیلوں کے حساب سے بارہ سُتون بنائے۔
۵ اور اُس نے بنی اِسرائیل کے جو انو ں کو بھیجا جنہوں نے سو ختنی قُر با نیاں چڑھا ئیں اور بیلوں کو ذبح کر کے سلامتی کے ذبحیے خُداوند کے لئے گُذرانے ۔
۶ اور مُوسیٰ نے آدھا خُون لیکر با سنوں میں رکھّا اور آدھا قُربانگاہ پر چھڑک دیا ۔
۷ پھر اُس نے عہد نامہ لیا اور لو گوں کو پڑھکر سُنا یا ۔ اُنہوں نے کہا کہ جو کُچھ خُداوند نے فرما یا ہے اُس سب کو ہم کر نیگے اور تا بع رہے گئے ۔
۸ تب مُو سیٰ نے اُس خُون کو لیکر لو گوں پر چھڑکا اور کہا دیکھو یہ اُس عہدکا خُون ہے جو خُداوند نے اِن سب با توں کے بارے میں تُمہارے ساتھ با ند ھا ہے ۔
۹ تب مُو سیٰ اور ہا رُون اور ندب اور ابہیو اور بنی اِسرائیل کے ستّربُزرگ اُوپر گئے ۔
۱۰ اور اُنہوں نے اِسرائیل کے خُدا کو دیکھا اور اُسکے پاؤں کے نیچے نیلم کے پتھر کا چبُوترا سا تھا جو آسمان کی ما نند شفاف تھا۔
۱۱ اور اُس نے بنی اِسرائیل کے شرفا پر اپنا ہا تھ نہ بڑھا یا ۔ سو اُنہوں نے خُدا کو دیکھا اور کھا یا اور پِیا۔
۱۲ اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ پہاڑپر میرے پاس آاور وہیں ٹھہرا رہ اور مَیں تجھے پتھر کی لَو حیں اور شریعت اور احکام جو مَیں نے لکھّےہیں دُونگا تاکہ تُو اُنکو سکھا ئے ۔
۱۳ اور مُوسیٰ اور اُسکا خادم یشوع اُٹھے اور مُوسیٰ خُدا کے پہاڑ کے اُوپر گیا ۔
۱۴ اور بُزرگوں سے کہہ گیا کہ جب تک ہم لَوٹکر تُمہارے پاس نہ آجا ئیں تُم ہمارے لئے یہیں ٹھہر ے ر ہو اور دیکھو ہا رُون اور جو تُمہارے ساتھ ہیں ۔ جِس کسی کا کو ئی مُقدّمہ ہو وہ اُنکے پاس جا ئے ۔
۱۵ تب مُوسیٰ پہاڑ کے اُوپر گیا اور پہاڑ پر گھٹا چھا گئی ۔
۱۶ اور خُداوند کا جلال کوہِ سینا پر آکر ٹھہر ا اور چھ دن تک گھٹا اُس پر چھا ئی ر ہی اور ساتویں دن اُس نے گھٹا میں سے مُوسیٰ کو بُلایا ۔
۱۷ اور بنی اِسرائیل کی نگاہ میں پہاڑ کی چو ٹی پر خُداوند کے جلال کا منظربھسم کر نے والی آگ کی مانند تھا ۔
۱۸ اور مُوسیٰ گھٹا کے بیچ میں ہو کر پہاڑ پر چڑھ گیا اور وہ پہاڑ پر چا لیس دن اور چا لیس رات ر ہا ۔