خُروج ۲۵

۱۰۔ خیمہ اِجتماع اور کہانت (‏ابواب ۲۵۔۴۰)‏

آئندہ سات ابواب میں خیمہ اِجتماع کے بنانے‏، کہانت کے قیام اور اِن سے متعلق قوانین کا ذکر کیا گیا ہے۔ بائبل میں پورے پچاس ابواب خیمۂ اجتماع سے متعلق مختص کئے گئے ہیں۔ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کی نظر میں اِس کی کس قدر اہمیت ہے۔ 

خیمۂ اِجتماع ایک ایسا مقام تھا جہاں خدا اپنے لوگوں کے درمیان سکونت کرتا تھا۔ خیمۂ اجتماع کا ہر ایک حصہ ہمیں مسیح کے کام اور شخصیت اور خدا کے پاس آنے کے طریقے کے متعلق روحانی اسباق سکھاتا ہے۔ کہانت سے لوگوں کو یہ یاد دلایا گیا کہ گناہ نے اُن کے اور خدا کے درمیان ایک خلیج پیدا کر دی ہے اور وہ صرف اُس کے مقرر کر دہ اور اُس کی طرف سے اِس کام کے لائق ٹھہرائے ہوئے نمائندوں کی معرفت اُس کے قریب آ سکتے ہیں۔ 

الف۔ خیمۂ اِجتماع بنانے سے متعلق ہدایات (‏ابواب ۲۵۔۲۷)‏

(‏۱)‏ سامان اکٹھا کرنا (‏۲۵:‏۱۔۹)‏

موسیٰ کو بتایا گیا کہ وہ لوگوں سے ایسی چیزوں کے ہدیے لے جو خیمۂ اجتماع بنانے کے لئے ضروری ہیں۔ قیمتی دھاتیں‏، بہترین کپڑے‏، کھالیں‏، تیل‏، خوشبویات اور قیمتی پتھر بلاشبہ وہ ادائیگی تھی جو اِسرائیلیوں نے مصر سے نکلتے وقت مصریوں سے وصول کی۔ اُنہوں نے ان چیزوں کے لئے غلاموں کی حیثیت سے محنت کی تھی۔ اَب وہ ایثار کے جذبے سے یہ چیزیں دے رہے تھے۔ خدا نے تاکید کی کہ خیمۂ اِجتماع بالکل الٰہی نمونے کے مطابق بنایا جائے۔ اگر یہ مادی عمارات کے لئے ایک حقیقت ہے تو یہ کس قدر اہم ہے کہ مسیح کی کلیسیاؤں کو نئے عہدنامے کے الٰہی نمونے کے مطابق تشکیل دیا جائے۔ 

(‏۲)‏ عہد کا صندوق (‏۲۵:‏۱۰۔۱۶)‏

عہد کا صندوق لکڑی کا بنا ہوا تھا اور اندر اور باہر سے خالص سونے سے منڈھا ہوا تھا۔ اُس کی طرف سونے کے کڑے تھے جن میں اُسے اُٹھانے کے لئے چوبیں ڈالی جاتی تھیں۔ عہد کے صندوق میں شہادت نامہ رکھا گیا __ یعنی شریعت کی دو تختیاں (‏آیت ۱۶)‏ اور بعد ازاں ہارون کا عصا اور من کا مرتبان (‏عبرانیوں ۹:‏۶)‏۔

(‏۳)‏ سرپوش (‏۲۵:‏۱۷۔۲۲)‏

عہد کے صندوق کے ڈھکنے کو سرپوش کہا جاتا تھا۔ یہ ٹھوس سونے کا ایک پلیٹ فارم سا تھا جس کے اُوپر کروبیوں کی دو شبیہیں تھیں۔ کروبی ایک دوسرے کے آمنے سامنے تھے اور اُن کے پَر اُوپر کی طرف تھے اور دونوں کے پَر ایک دوسرے سے ملتے تھے۔ خدا نے کروبیوں کے درمیان اور سرپوش کے اُوپر جلالی بادل میں اپنے آپ کو ظاہر کیا۔ کروبیوں کا بائبل کی کم از کم تیرہ کتابوں میں ذکر ہے۔ اُن کا بنیادی طور پر یہوواہ کی پاکیزگی اور راست بازی سے تعلق ہے اور اکثر اِن کا ذکر خدا کے تخت کے حوالے سے کیا گیا ہے۔ اُن کا حزقی ایل ۱ اور ۱۰ باب میں بھی ذکر ہے۔ 

(‏۴)‏ نذر کی روٹیوں کے لئے میز (‏۲۵:‏۲۳۔۳۰)‏

نذر کی روٹیوں کی میز‏، خالص سونے سے منڈھی ہوئی لکڑی کی میز تھی۔ اِس کے اُوپر آرائشی تاج تھا اور اِس کے ساتھ چار اُنگل چوڑی سونے کی آرائشی کنگنی تھی۔ اور عہد کے صندوق کی طرح‏، اِس میز کو کڑوں میں ڈالی ہوئی چوبوں سے اُٹھایا جاتا تھا … یہ کڑے چاروں کونوں میں لگائے گئے جو چاروں پایوں کے مقابل تھے۔ میز کے اُوپر بارہ قبیلوں کے لئے بارہ روٹیاں رکھی جاتی تھیں (‏آیت ۳۰)‏۔ علاوہ ازیں اُنڈیلنے کے لئے طباق اور چمچے اور آفتابے اور بڑے بڑے کٹورے بھی بنائے گئے۔ 

(‏۵)‏ سونے کے شمع دان اور اُس کے لوازمات (‏۲۵:‏۳۱۔۴۰)‏

۲۵:‏۳۱۔۳۹ شمع دان خالص سونے کا تھا۔ اِس کے اوپر سات شاخیں تھیں۔ ہر ایک کے اوپر ایک چھوٹا شمع دان تھا جس میں تیل جلانے کے لئے بتی تھی۔ شمعدان کے لئے گُل گیر اور گُل دان بھی بنائے گئے جس میں جلی ہوئی بتی کے ٹکڑے ڈالے جاتے تھے۔ 

۲۵:‏۴۰ اُن چیزوں کے بنانے کا سب سے بڑا اور واحد تقاضا یہ تھا کہ یہ اُسی نمونے پر بنائی جائیں جو خدا نے پہاڑ پر دیا تھا۔ اِنسانی طور پر اِس میں کمی کرنے کے لئے کوئی گنجائش نہ تھی۔ تمام روحانی اُمور کے سلسلے میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئے۔ ہم الٰہی احکام کی پابندی کریں اور اُس نمونے سے اِدھر اُدھر نہ ہٹیں جو خداوند نے اپنی حکمت کے تحت دیا ہے۔ 

خیمۂ اِجتماع کا سارا فرنیچر جلالی مسیح کی نشان دہی کرتا ہے۔ عہد کا صندوق اُس کی الوہیت کو (‏سونا)‏ اور اِنسانیت (‏لکڑی)‏ کو ظاہر کرتا ہے۔ سرپوش مسیح کو کفارے کی حیثیتسے پیش کرتا ہے (‏رومیوں۳:‏۲۵)‏۔ نذر کی روٹیوں کی میز مسیح کو زندگی کی روٹی کی حیثیت سے ظاہر کرتی ہے۔ شمع دان مسیح کو دُنیا کے نور کی حیثیت سے پیش کرتا ہے۔ پیتل کی قربان گاہ (‏باب ۲۷)‏ اِس بات کی علامت ہے کہ مسیح سوختنی قربانی کے طور پر خدا کے حضور میں پیش ہوا۔ بخور کی قربان گاہ یا سنہری قربان گاہ (‏باب ۳۰)‏ اِس تصویر کو پیش کرتی ہے کہ مسیح خدا کے سامنے ایک خوشبو ہے۔ پیتل کا حوض (‏باب ۳۰)‏ اِس اَمر کی علامت ہے کہ مسیح اپنے لوگوں کو اپنے کلام کے ساتھ پانی سے غسل دے کر پاک صاف کرتا ہے (‏ططس ۳:‏۵؛ یوحنا ۱۳:‏۱۰؛ اِفسیوں ۵:‏۲۶)‏۔ 

مقدس کتاب

۱ اور خُداوند نے مُوسیٰ کو فرمایا ۔
۲ بنی اِسرائیلی سے یہ کہنا کہ میرے لئے نذر لا ئیں اور تُم اُن ہی سے میری نذر لینا جو اپنے دل کی خُوشی سے دیں ۔
۳ اور جن چیزوں کی نذر تُمکو اُن سے لینی ہے وہ یہ ہیں :۔ سو نا اور چاند ی اور پیتل ۔
۴ اور آسمانی اور ارغوانی اور سُر خ رنگ کا کپڑا اور باریک کتان اور بکری کی پشم ۔
۵ اور مینڈھوں کی سُرخ رنگی ہو ئی کھالیں اور تخس کی کھالیں اور لیکر کی لکڑی ۔
۶ اور چراغ کے لئے تیل اور مسح کر نے کے تیل کے لئے اور بخُور کے لئے مصا لح ۔
۷ اور سنگ سلُیمانی اور افُود اور سینہ بند میں جڑانے کے نگینے ۔
۸ اور وہ میرے لئے ایک مُقدس بنائیں تاکہ مَیں اُنکے درمیان سکُونت کُروں ۔
۹ اور مسکن اور اُسکے سارے سامان کا جو نمونہ مَیں تجھے دکھاؤں ٹھیک اُسی کے مُطابق تُم اُسے بنانا ۔
۱۰ اور وہ لیکر کی لکڑی کی ایک صنُدوق بنا ئیں جسکی لمبائی ڈھائی ہا تھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہا تھ ہو ۔
۱۱ اور تُو اُسکے اندر اور با ہر خا لص سو نا منڈھنا اور اُسکے اُوپر گرداگرد ایک زرّین تا ج ۔
۱۲ اور اُسکے لئے سو نے کے چار کڑے ڈھالکراُسکے چاروں پا یوں میں لگا نا ۔ دو کڑے ایک طرف ہو ں اور دوہی دُوسری طرف ۔
۱۳ اور لیکر کی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُن پر سو نا منڈھنا ۔
۱۴ اور اِن چوبوں کو صنُدوق کے اطراف کے کڑوں میں ڈالنا کہ اُنکے سہارے صنُدوق اُٹھ جا ئے ۔
۱۵ چو بیں صنُدوق کے کڑوں کے اندر لگی رہیں اور اُس سے الگ نہ کی جا ئیں ۔
۱۶ اور تُو اُس شہادت نا مہ کو جو مَیں تجھےدُونگا اُسی صنُدوق میں رکھنا ۔
۱۷ اور تُو کفّارہ کا سر پوش خالص سو نے کا بنا نا جِسکا طُول ڈھائی ہاتھ اور عرض ڈیڑھ ہاتھ ہو ۔
۱۸ اور سونے کے دو کروبی سرپوش کے دونوں سروں پر گھڑکر بنا نا ۔
۱۹ ایک کر وبی کو ایک سرے پر اور دُوسرے کروبی کو دُوسرے سرے پر لگانا اور تُم سر پو ش کو اور دونو ں سروں کے کروبیوں کو ایک ہی ٹُکڑے سے بنا نا ۔
۲۰ اور وہ کروبی اِس طرح اوپر کواپنے پر پھیلاےہوں کہ سر پوش کو اپنے پروش ڈھانک لے اور اُن کے منہ آمنے سامنے سر پوش کی طرح ہوں۔
۲۱ اور تُو اُس سر پوش کو اُس صنُدوق کے اُوپر لگا یا اور وہ عہد نا مہ جو مَیں دُونگا اُسے اُس صنُدوق کے اندر رکھنا ۔
۲۲ وہاں مَیں تجھ سے ملا کرونگا اور اُس سر پوش کے اُوپر سے اور کروبیوں کے بیچ میں سے جو عہد نا مہ کے صنُدوق کے اُوپر ہو نگے اُن سب احکام کے بارے میں جو مَین بنی اِسرائیل کے لئے تجھے دُونگا تجھ سے بات چِیت کیا کرُرنگا ۔
۲۳ اور تُو دو ہا تھ لمبی اور ایک ہاتھ چو ڑی اور ڈیڑھ ہا تھ اُونچی کیکر کی لکڑی کی ایک میز بھی بنا نا ۔
۲۴ اور اُسکو خا لص سو نے سے منڈھنا اور اُسکے گردا گرد ایک زرّین تاج بنا نا ۔
۲۵ اور اُسکے چَوگردچار اُنگل چوڑی ایک کنگنی لگانا اور اُس کنگنی کے گردا گرد ایک زرّین تا ج بنا نا ۔
۲۶ اور سو نے کے چار کڑے اُسکے لئے بنا کر کڑوں کو چاروں کو نو ں میں لگا نا جو چاروں پایوں کے مُقابل ہو نگے ۔
۲۷ وہ کڑے کنگنی کے پاس ہی ہوں تاکہ چوبوں کے واسطے جنکے سہارے میز اُٹھائی جا ئے گھروں کا کام دیں ۔
۲۸ اور کیکر کی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈ ھنا تاکہ میز اُنہی سے اُٹھائی جائے ۔
۲۹ اور تُو اُسکے طباق اور چمچے اور آفتابے اور اُنڈیلنے کے بڑے بڑے کٹورے سب خالص سو نے کے بنا نا ۔
۳۰ اور تُو اُس میز پر نذر کی رو ٹیاں ہمیشہ میرے رُو برُو رکھنا ۔
۳۱ اور تُوخالص سو نے کا ایک شمعدان بنا نا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پایہ اور ڈنڈی سب گھڑ کر بنا ئے جا ئیں اور اُسکی پیالیاں اور لٹو اور اُسکے پُھول سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں ۔
۳۲ اور اُسکے دونوں پہلُوؤں سے چھ شا خیں با ہر کو نکلتی ہو ں ۔تین شا خیں شمعدان کے ایک پہلُو سے نکلیں اور تین دُوسرے پہلُو سے ۔
۳۳ ایک شا خ میں با دام کے پُھول کی صورت کی تین پیا لیا ں ۔ ایک لٹو اور ایک پُھول ہو اور دُوسری شا خ میں بھی با دام کے پُھو ل کی صُورت کی تین پیا لیا ں ایک لٹو اور ایک پُھول ہو ۔ اِسی طرح شمعدان کی چھؤں شا خوں میں یہ سب لگا ہو ا ہو ۔
۳۴ اور خُود شمعدان میں بادام کے پُھول کی صُورت کی چار پیا لیا اپنے اپنے لٹو اور پھول سمیت ہو ں ۔
۳۵ اور دو شا خوں کے نیچے ایک لٹو ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں اور پھر دو شاخو ں کے نیچے ایک لٹو ۔ سب ایک ہی ٹُکڑے کے ہوں ۔ شمعدان کی چھؤں با ہر کو نکلی ہو ئی شا خیں اَیسی ہی ہو ں ۔
۳۶ یعنی لٹو اور شاخیں اور شمعدان سب ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہوں ۔ یہ سب کا سب خا لص سو نے کے ایک ہی ٹُکڑے سے گھڑ کر بنا یا جا ئے ۔
۳۷ اور تُو اُسکے لئے چراغ بنا نا ۔ یہی چرالائیں تاکہ شمعدان کے سامنے روشنی ہو ۔
۳۸ اور اُسکے گُلگیر اور گُلدان خا لص سو نے کے ہوں ۔
۳۹ شمعدان اور یہ سب ظروف ایک قنطار خا لص سو نے کے بنے ہُو ئے ہوں ۔
۴۰ اور دِیکھ تُو اِنکو ٹھیک اِنکے نمونہ کے مُطابق جو تجھے پہاڑ پر دکھایا گیا بنا نا ۔