خُروج ۳۷

(‏۷)‏ عہد کا صندوق (‏۳۷:‏۱۔۵)‏

یہ کیکر کا بنا ہوا صندوق تھا جس پر سونا منڈھا ہوا تھا۔ یہ مسیح کی اِنسانیت اور الوہیت کی علامت تھا۔ اِس میں شریعت کی لوحیں‏، من سے بھرا ہوا سونے کا مرتبان اور ہارون کا پھلا ہوا عصا تھا۔ اگر اِس کا مسیح پر اطلاق کیا جائے‏، تو یہ چیزیں اُس کے بارے میں بیان کرتی ہیں جس نے کہا ’’تیری شریعت میرے دل میں ہے‘‘ (‏زبور ۴۰:‏۸ ب)‏‏، اور وہ روٹی جو آسمان سے اُتری ہے (‏یوحنا ۶:‏۳۳)‏ اور خدا کی طرف سے منتخب سردار کاہن جو مُردوں میں سے جی اُٹھا (‏عبرانیوں ۷:‏۲۴۔۲۶)‏ کی علامت ہے۔ اگر اِس کا بنی اِسرائیل پر اطلاق کیا جائے‏، تو وہ سب ناکامی اور بغاوت کی یادگار تھا۔ 

(‏۸)‏ سرپوش(‏۳۷:‏۶۔۹)‏

سرپوش خدا کا تخت تھا۔ یہ زمین پر اُس کی سکونت گاہ تھی۔ جب کروبی اُس پر نگاہیں جمائے ہوئے تھے‏، تو وہ شریعت کو نہیں دیکھ سکتے تھے (‏جسے اِسرائیل نے توڑا تھا)‏ یا مَن کے مرتبان اور ہارون کے عصا کو‏، کیونکہ ان دونوں کا اِسرائیل کی بغاوت سے تعلق تھا۔ بلکہ وہ چھڑکے ہوئے لہو کو دیکھتے تھے جس سے خدا باغی گنہگاروں پر رحم کرتا ہے۔ سرپوش مسیح کی علامت ہے ’’جسے خدا نے اُس کے خون کے سبب سے کفارہ ٹھہرایا‘‘ (‏رومیوں ۳:‏۲۵)‏۔ سرپوش عہد کے صندوق کا ڈھکنا تھا۔

(‏۹)‏ نذر کی روٹیوں کی میز (‏۳۷:‏۱۰۔۱۶)‏

نذر کی میز پر بارہ روٹیاں رکھی ہوتی تھیں۔ یہ مسیح کی معرفت خدا کے حضور اِسرائیل کے مقام کو ظاہر کرتا ہے … مسیح جو حقیقی ہارون ہے جو اَب بھی اُنہیں خدا کی حضوری میں لے جاتا ہے۔ روٹیاں بارہ قبیلوں میں سے ہر ایک کے لئے خدا کی پروردگاری کو ظاہر کرتی ہیں۔ 

(‏۱۰)‏ سونے کا شمع دان اور اِس کے لوازمات (‏۳۷:‏۱۷۔۲۴)‏

بعض لوگ اِس کی تشریح یوں کرتے ہیں کہ خالص سونے کا شمع دان مسیح کی علامت ہے جو دُنیا کا حقیقی نور ہے (‏یوحنا ۸:‏۱۲)‏۔ بعض لوگوں کا یہ خیال ہے کہ یہ روح القدس کی علامت ہے جس کا مقصد مسیح کو جلال دینا ہے‏، کیونکہ یہ پاک مقام میں مسیح کے بارے میں سب کچھ بیان کرتا ہے۔ بعض لوگ اِس کی یوں وضاحت کرتے ہیں کہ یہ ایمان داروں سے مسیح کی پیوستگی کی علامت ہے۔ درمیانی شاخ منفرد حیثیت کی حامل ہے کیونکہ دوسری چھے اِس میں سے نکلتی ہیں۔ دونوں طرف چھے شاخیں ہیں تاہم سب سونے کے ایک ہی ٹکڑے سے بنی ہیں۔ 

(‏۱۱)‏ عود سوز (‏۳۷:‏۲۵۔۲۷)‏

عود سوز مسیح کی علامت ہے جو مسلسل خدا کی خوشبو ہے۔ یہ خداوند یسوع کی موجودہ خدمت کو پیش کرتا ہے کہ مسیح آسمان پر ہماری شفاعت کرتا ہے۔

(‏۱۲)‏ مَسح کا تیل اور بخور (‏۳۷:‏۲۹)‏

تیل روح القدس کی علامت ہے اور بخور ہمارے خداوند کی کاملیتوں کی دائمی خوشبو کو ظاہر کرتا ہے جو اُس کے باپ کے لئے خوشی کا باعث ہے۔ 

مقدس کتاب

۱ بضلی ایل نے وہ صندُوق کِیکر کی لکڑی کا بنایا ۔اُسکی لمبائی ڈھا ئی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ اور اُونچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
۲ اور اُس نے اُسکے اندر اور باہر حالِص سونا منڈھا اور اُسکے لئِے گرِداگرِد ایک سونے کا تاج بنایا۔
۳ س اور اُس نے اُسکے چاروں پایوں پر لگانے کو سونے کے چارکڑے ڈھالے۔دو کڑے تو اُسکی ایک طرف اور دو دُوسری طرف تھے ۔
۴ اور اُس نے کِیکرکی لکڑی کی چوبیں بنا کر اُنکو سونے سے منڈھا۔
۵ اور چوبوں کو صندُوق کی دونوں طرف کے کڑوں میں ڈالا تاکہ صندُوق اُتھایا جائے ۔
۶ اور اُس نے سر پو ش خالِص سونے کا بنایا ۔ اُسکی لمبائی ڈھائی ہاتھ اور چوڑائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
۷ اور اُس نے سرپوش کے دونوں سِروں پر سونے کے دو کروبی گھڑ کر بنائے ۔
۸ ایک کروبی کو اُس نے ایک سِرے پر رکَھا اور دُوسرے کو دُوسرے سِرے پر۔دونوں سِروں کے کروبی اور سرپوش ایک ہی ٹکڑے سے بنے تھے۔
۹ اور کرویبوں کے بازُو اُوپر سے پَھیلے ہوئے تھے اور اُنکے بازُوؤں سے سرپوش ڈھکا ہؤا تھا اور اُن کروبیوں کے چہرے سرپوش کی طرف اور ایک دُوسرےکے مُقاِبل تھے ۔
۱۰ اور اُس نے وہ میرنکیکر کی لکڑی کی بنائی ۔ اُسکی لمبائی دو ہاتھ اور چوڑائی ایک ہاتھ اور اُنچائی ڈیڑھ ہاتھ تھی ۔
۱۱ اور اُس نے اُسکو خالص سونے سے منڈھا اور اُسکے لئے گِرداگرد سونے کا ایک تاج بنایا ۔
۱۲ اور اُس نے ایک کنگنی چار اُنگل چوَڑی اُسکے چاروں طرف رکھیّ ساور اُس کنگنی پر گردا گرد سو نے کا تاج بنا یا ۔
۱۳ اور اُس نے اُسکے لئے سونے کے چار کڑے ڈھا لکر اُنکو اُسکے چاروں پایوں کے چا روں کو نو ں میں لگا یا ۔
۱۴ یہ کڑے کنگنی کے پاس تھے تا کہ میز اُٹھا نے کی چو بوں کے خا نوں کا کا م دیں ۔
۱۵ اور اُس نے میز اُٹھا نے کی وہ چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
۱۶ اور اُس نے میز پر کے سب طروُف یعنی اُسکے طباق اور چمچے اور بڑے بڑے پیا لے اور اُنڈلینے کے آفتابے خالص سو نے کے بنا ئے ۔
۱۷ اور اُس نے شمعدان خالص سونے کا بنا یا ۔ وہ شمعدان اور اُسکا پا یہ اور اُسکی ڈنڈی گھڑے ہُو ئے تھے ۔ یہ سب اور اُسکی پیا لِیاں اور لٹوُ اور پھُول ایک ہی ٹُکڑے کے بنے ہُو ئے تھے ۔
۱۸ اور چھ شا خیں اُسکی دونوں طرف سے نکلی ہو ئی تھیں ۔ شمعدان کی تین شا خیں تو اُسکی ایک طرف سے اور تین شا خیں اُسکی دُوسری طرف سے ۔
۱۹ اور ایک شا خ میں با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیا ں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا اور دُو سری شا خ میں بھی با دام کے پھُول کی شکل کی تین پیا لِیاں اور ایک لٹوُ اور ایک پھُول تھا ۔ غرض اُس شمعدان کی چھوں شا خوں میں سب کُچھ اَیسا ہی تھا ۔
۲۰ اور خود شمعدان میں با دام کے پھُول کی شکل کی چار پیا لِیا ں اپنے اپنے لٹوُاور پھُول سمیت بنی تھیں ۔
۲۱ اور شمعدان کی چھؤں نکلی ہو ئی شاخوں میں سے دو دو شا خیں اور ایک لٹوُ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے۔
۲۲ اُنکے لٹوُ اور اُنکی شا خیں سب ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔ سارا شمعدان خالص سونے کا اور ایک ہی ٹکُڑے کا گھڑا ہو ا تھا ۔
۲۳ اور اُس نے اُسکے لئے سات چراغ بنائے اور اُسکے گُلِگیر اور گلُدان خا لص سع نے کے تھے ۔
۲۴ اور اُس نے اُ سکو اور اُس کے سب ظروُف کو ایک قنطار خالص سونے سے بنا یا ۔
۲۵ اور اُس نے بخور جلانے کی قُر بانگاہ کیکر کی لکڑی کی بنا ئی ۔ اُسکی لمبا ئی اُونچا ئی دو ہا تھ تھی اور وہ اور اُسکے سِینگ ایک ہی ٹُکڑے کے تھے ۔
۲۶ اور اُس نے اُسکے اُو پر کی سطح اور گردا گر د کی اطراف اور سینگو ں کو خا لص سو نے سے منڈھا اور اُسکے لئےسونے کا ایک تا ج گردا گرد بنایا۔
۲۷ اور اُس نے اُس کی دونوں طرف کے دونو ں پہلُوؤں میں تا ج کے نیچے سو نے کے دو کڑے بنا ئے جو اُس کے اُٹھا نے کی چو بو ں کے لئے خا نو ں کا کا م دیں ۔
۲۸ اور چو بیں کیکر کی لکڑی کی بنا ئیں اور اُنکو سو نے سے منڈھا ۔
۲۹ اور اُس نے مسح کر نے کا پا ک تیل اور خُوشُبودار مصالح کا خالص بخور گندھی کی حکمت کے مُطابق تیا ر کیا ۔