تفسیر
۱۔ سینا میں آخری ایام (۱:۱۔۱۰:۱۰)
الف۔ مردم شماری اور قبیلوں کی ترتیب (ابواب ۱، ۲)
۱:۱ جب گنتی کی کتاب کو کھولتے ہیں تو بنی اِسرائیل کو مصر سے نکلے ہوئے ایک سال اور ایک ماہ اور خیمۂ اجتماع کو کھڑا کئے ہوئے ایک ماہ کا عرصہ ہو جاتا ہے (خروج ۴۰:۱۷)۔ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، اِس کتاب کو یہ نام اِس لئے دیا گیا کیونکہ لوگوں کی دو دفعہ گنتی یعنی مردم شماری کی گئی (ابواب ۱، ۲۶)۔ یہاں پر مذکور مردم شماری ویسی نہیں جس کا خروج ۳۰:۱۱۔۱۶ میں بیان کیا گیا ہے۔ یہ مردم شماریاں مختلف اوقات اور مختلف مقاصد کے لئے کی گئیں۔ دوسری مردم شماری (گنتی ۱) غالباً پہلی مردم شماری پر مبنی تھی، چنانچہ کُل تعداد تقریباً اُتنی ہی تھی۔
۱:۲،۳ بنی اِسرائیل بہت جلد کوہِ سینا سے ملکِ موعود کی طرف سفر شروع کرنے والے تھے۔ چنانچہ بہت ضروری تھا کہ اُنہیں منظم طور پر کوچ کرنے والی فوجوں کی طرح ترتیب دیا جائے۔ اِس مقصد کے لئے خدا نے اُنہیں حکم دیا کہ مردُم شماری کی جائے۔ اِس مردم شماری میں ۲۰ سال یا اِس سے اُوپر کے مردوں کو شامل کیا گیا جو جنگ کرنے کے قابل تھے۔
۱:۴۔۱۷ ہر قبیلے سے ایک مرد کو مردم شماری میں موسیٰ کی معاونت کے لئے مقرر کیا گیا۔ اُن کے نام آیات ۵،۶ میں دیئے گئے ہیں۔ آیت ۱۷ میں یوں لکھا ہے: اور موسیٰ اور ہارون نے اِن اشخاص کو جن کے نام مذکور ہیں اپنے ساتھ لیا۔
۱:۱۸۔۴۶ مردم شماری کے نتائج درج ذیل ہیں:
| قبیلہ | حوالہ | تعداد |
| روبن | آیات ۲۰،۲۱ | ۵۰۰، ۴۶ |
| شمعون | آیات ۲۲،۲۳ | ۳۰۰،۵۹ |
| جد | آیات ۲۴،۲۵ | ۶۵۰،۴۵ |
| یہوداہ | آیات ۲۶،۲۷ | ۶۰۰،۷۴ |
| اشکار | آیات ۲۸،۲۹ | ۴۰۰،۵۴ |
| زبولون | آیات ۳۰،۳۱ | ۴۰۰،۵۷ |
| افرائیم | آیات ۳۲،۳۳ | ۵۰۰،۴۰ |
| منسی | آیات ۳۴،۳۵ | ۲۰۰،۳۲ |
| بنیمین | آیات ۳۶،۳۷ | ۴۰۰،۳۵ |
| دان | آیات ۳۸،۳۹ | ۷۰۰،۶۲ |
| آشر | آیات ۴۰،۴۱ | ۵۰۰،۴۱ |
| نفتالی | آیات ۴۲،۴۳ | ۴۰۰،۵۳ |
| کُل تعداد | ۵۵۰،۶۰۳ |
ملاحظہ فرمائیں کہ افرائیم کے قبیلے کی منسی کے قبیلے سے تعداد زیادہ ہے۔ یہ پیدائش ۴۸:۱۹،۲۰ میں یعقوب کی برکت کے عین مطابق تھا۔ اِن قبائل کی فہرست کی ترتیب یوں ہے: پہلوٹھا روبن اور اُس کا ڈیرا (جنوب میں) پھر یہوداہ اور اُس کا ڈیرا (مشرق میں)، تب دان اور اُس کا ڈیرا (شمال میں) اور بالآخر افرائیم اور اُس کا ڈیرا (مغرب میں)۔
۱:۴۷۔۵۴ بنی اِسرائیل کے جنگجو مردوں میں لاویوں کے قبیلے کا شمار نہ کیا گیا (آیت ۴۷)۔ اُنہیں خیمۂ اِجتماع کو لگانے، اُتارنے اور اِس سے متعلق خدمت کا کام سونپا گیا۔ خیمۂ اجتماع کے گرد ڈیرے لگانے سے اُنہوں نے اُسے بے حرمتی سے محفوظ کیا اور لوگوں کو سزا سے تحفظ دیا (آیت ۵۳)۔
مقدس کتاب
۱ بنی اسرائیل کے ملک مصر سے نکل آنے کے دوسرے برس کے دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ کو کوہ سینا کے بیابا ن میں خداوند نے خیمہ اجتماع میں موسی ٰ سے کہا کہ
۲ تم ایک ایک مرد کا نام لے لے کر گنو اور انکے ناموں کی تعداد سے بنی اسرائیل کی ساری جماعت کی مردم شماری کا حساب انکے قبیلوں اور آبائی خاندانوں کے مطابق کرو
۳ بیس برس اوراس سے اوپر اوپر کی عمر کے جنتے اسرائیلی جنگ کرنے کے قابل ہوں ان سبھوں کو الگ الگ دَلوں کو توڑ کر تو اور ہارون دونوں مل کر گن ڈالو
۴ اور ہر قبیلہ سے ایک ایک آدمی جو اپنے آبائی خاندان کا سردار ہے تمہارے ساتھ ہو
۵ اور جو آسمی تمہارے ساتھ ہوں گے ان کے نام یہ ہیں روبن کے قبیلہ سے الیصور بن شدیور
۶ شمعون کے قبیلہ سے سلومی ایل بن صوری شدی
۷ یہوداہ کے قبیلہ سے نحسون بن عمینداب
۸ شکار کے قبیلہ سے نتنی ایل بن صغر
۹ زبولون کے قبیلہ سے الیاب بن حیلون
۱۰ یوسف کی نسل سے افرائیم کا بیٹا الیسع بن عمیہود اور منسی کے قبیلہ کا جملی ایل بن فدا ہصور
۱۱ بنیمین کے قبیلہ سے ابدان بن جدعونی
۱۲ دان کے قبیلہ سے اخیعزر بن عیشدی
۱۳ آشر کے قبیلہ سے فجعی ایل بن عکران
۱۴ جد کے قبیلہ سے الیاسف دعوایل
۱۵ نفتالی کے قبیلہ سے سے اخیرع بن عینان
۱۶ یہی اشخاص جو اپنے آبائی خاندانوں کے رئیس اور بنی اسرائیل میں ہزاروں کے سردار تھے جماعت میں سے بلائے گئے
۱۷ اور موسیٰ اور ہارون نے جن کے نام مذکور ہیں اپنے ساتھ لیا
۱۸ اور دوسرے مہینے کی پہلی تاریخ کو ساری جماعت کو جمع کیا اور انہوں نے بیس برسا اور اس سے اوپر اوپر کی عمر کے سب آدمیوں کا شمار کرواکے اپنے اپنے قبیلہ اور آبائی خاندان کے مطابق اپنا اپنا حسب و نسب لکھوایا
۱۹ سو جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا ویسا ہی اس نے انکو دشت سینا میں گنا
۲۰ اور اسرائیل کے پہلوٹھے روبن کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۲۱ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چھیالس ہزار پانچ سو تھے
۲۲ سو شمعون کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۲۳ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ انسٹھ ہزارتین سو تھے
۲۴ اور جد کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۲۵ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ پنتالیس ہزار چھ سو پچاس تھے
۲۶ اور یہوداہ کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۲۷ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چوہتر ہزار چھ سو تھے
۲۸ اور اشکار کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۲۹ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چون ہزار چار سو تھے۔
۳۰ اور زبولون کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۳۱ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ ستاون ہزار چار سو تھے
۳۲ اور یوسف کی اولاد یعنی افرائیم کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۳۳ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ چالیس ہزار پانچ سو تھے
۳۴ اورمنسی کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۳۵ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وبتیس ہزاردو سو تھے
۳۶ اور بنیمین کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۳۷ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ پنتیس ہزار چارسو تھے
۳۸ اور دان کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۳۹ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ باسٹھ ہزار سات سو تھے
۴۰ اورآشر کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۴۱ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ اکتالیس ہزار پانچ سو تھے
۴۲ اورنفتالی کی نسل میں سے ایک ایک مرد جو بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھا وہ اپن ےگھرانے اور آبائی خاندان کے مطابق اپنے نام سے گنا گیا
۴۳ سو روبن کے قبیلہ کے جو آدمی شمار کیے گئے وہ ترپن ہزار چارسو تھے
۴۴ یہی وہ لوگ ہیں جو گنے گئے اور ان ہی کو موسیٰ اور ہارون اور بنی اسرائیل کے بارہ رئیسوں نے جو اپنے اپنے اؤبائی خاندان کے سردار تھے گنا
۴۵ سو بنی اسرائیل میں سے جتنے آدمی بیس برس یا اس سے اوپر اوپر کی عمرکا اور جنگ کرنے کے قابل تھے وہ سب گنے گئے
۴۶ اور ان سبھوں کاشمار چھ لاکھ تین ہزار پانچسو پچاس تھا
۴۷ پر لاوی آبائی قبیلہ کے مطابق ان کے ساتھ نہیں گنے گئے
۴۸ کیونکہ خداوند نے موسیٰ سے کہا تھا کہ
۴۹ تو لاویوں کے قبیلہ کو نہ گننا اور نہ بنی اسرائیل کے شمار میں ان کا شمار داخل کرنا
۵۰ بلکہ تو لاویوں کو شہادت کے مسکن اور اس کے سب ظروف اور اسکے کے سب لوازم کے متولی مقرر کرنا وہی مسکن اور اس کے سب ظروف کا اٹھایا کریں اور وہی اس میں خدمت بھی کریں اور وہی اس کے آس پاس ڈیرے بھی لگا یا کریں
۵۱ اور جب مسکن کو آگے روانہ کرنے کا وقت ہو تو لاوی اسے اتاریں اور مسکن کو لگانے کا وقت ہو تو لاوی اسے کھڑا کریں اور اگر کوئی اجنبی شخص اس کے نزدیک آئے تو وہ جان سے مارا جائے
۵۲ اور بنی اسرائٰیل نے اپنے اپنے دَل اور اپنی اپنی چھاؤنی اوراپنے اپنے جھنڈے کے پاس اپنے اپنے ڈیرے لگائے تاکہ بنی اسرائیل کی جماعت پر غضب نہ ہو اور لاوی ہی شہادت کے مسکن کی نگہبانی کریں
۵۳
۵۴ چنانچہ بنی اسرائیل نے جیسا خداوند نے موسیٰ کو حکم دیا تھا ویسا ہی کیا ۔