احبار ۲۱

د۔ کاہنوں کا طرزِ عمل (‏ابواب ۲۱‏،۲۲)‏

۲۱:‏۱۔۴ کاہنوں کے لئے حکم تھا کہ سوائے اپنے قریبی رشتہ داروں کے وہ لاش کو چھونے سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کریں۔ حتیٰ کہ کسی مُردے کے خیمے میں داخل ہونے سے اِنسان سات دن تک ناپاک رہتا (‏گنتی ۱۹:‏۱۴)‏۔ اِس سے کاہن وقت کے اِس دورانیے میں خدمت کرنے کا مجاز نہیں تھا‏، اِس لئے اُسے منع کیا گیا تھا کہ وہ سوائے قریبی رشتہ دار کے کسی اَور کے سبب سے اپنے آپ کو ناپاک نہ کرے۔ آیت ۴ کا غالباً یہ مطلب ہے کہ اپنے اعلیٰ عہدے کے سبب سے لازم تھا کہ سوائے آیات ۲ اور ۳ میں مذکورہ وجہ کے وہ اپنے آپ کو ناپاک نہ کرے۔ 

۲۱:‏۵۔۹ غیر قوموں کی طرح مُردے کے لئے ماتم کرتے ہوئے اپنے بدن کو زخمی نہ کرے۔ کاہن کو کسی ناپاک یا فاحشہ عورت سے شادی کرنے کی اِجازت نہیں تھی‏، اور نہ ہی کاہن کسی طلاق یافتہ عورت سے شادی کر سکتا تھا۔ ہاں البتہ اُسے کسی بیوہ سے شادی کرنے کی اِجازت تھی۔ اگر کسی کاہن کی بیٹی فاحشہ بن جاتی تو اُسے آگ میں جلا کر مار دیا جاتا۔

۲۱:‏۱۰۔۱۵ سردار کاہن کو اِجازت نہیں تھی کہ وہ دستور کے مطابق ماتم کرے یا مُردے کے احترام کے لئے مقدِس کو چھوڑے۔ وہ اِسرائیلی کنواری لڑکی سے شادی کرنے کا مجاز تھا اور اُس کی ازدواجی زندگی کو ہر طرح کے اِلزام سے پاک ہونا لازم تھا۔ 

۲۱:‏۱۶۔۲۴ اگر کسی شخص میں کسی طرح کا جسمانی نقص ہوتا تو اُسے کہانت کے فرائض ادا کرنے کی اِجازت نہیں تھی۔ مثلاً اَندھا پن‏، لنگڑا پن‏، نکچپٹا یا زائد الاعضا‏، پاؤں یا ہاتھ ٹُوٹا ہوا ہو‏، کُبڑا یا بَونا ہو‏، آنکھ میں نقص ہو‏، کھجلی بھرا یا پپڑیاں ہوں‏، یا اُس کے خُصئے پچکے ہوں۔ ہارون کا کوئی بیٹا جس میں مذکورہ بالا کوئی نقص ہوتا‏، وہ کاہنوں کا کھانا کھا سکتا تھا لیکن خداوند کے حضور خدمت نہیں کر سکتا تھا (‏آیات۲۲‏،۲۳)‏۔ سلامتی کے ذبیحے سے کاہن کا حصہ ’’پاک‘‘ کھانا تھا۔ دیگر قربانیوں میں سے اُن کا حصہ ’’نہایت ہی مقدس‘‘ کھانا تھا (‏آیت ۲۲)‏۔ لازم تھا کہ قربانیاں گزراننے والے کاہن بے عیب ہوتے کیونکہ وہ ہمارے بے عیب سردار کاہن مسیح کی علامت تھے۔ 

مقدس کتاب

۱ اور خداوند نے موسی سے کہا کہ ہارون کے بیٹوں سے جو کاہن ہیں کہہ کہ اپنے قبیلہ کے مردہ کے سبب سے کوئی اپنے آپ کو نجس نہ کرے۔
۲ اپنے قریبی رشتہ داروں کے سبب سے جیسے اپنی ماں کے سبب سے اور اپنے باپ کے سبب سے اور اپنے بیٹے بیٹی کے سبب سے اور اپنے بھائی کے سبب سے۔
۳ اور اپنی سگی کنواری بہن کے سبب سے جس نے شوہرنہ کیا ہو۔انکی خاطر اپنے نجس کرکتا ہے۔
۴ چونکہ وہ اپنے لوگوں میں سردار ہے اسلئے وہ اپنے آپ کو ایسا آلودہ نہ کرے کہ ناپاک ہو جائے۔
۵ وہ نہ اپنے سر انکی خاطر بیچ سے گھٹوائیں اور نہ اپنی داڑھی کے کو نے منڈوائیں اور نہ اپنے کو زخمی کریں۔
۶ وہ اپنے خدا کے لئے پاک رہیں۔اور اپنے خدا کے نام کو بے حرمت نہ کریں کیونکہ وہ خداوند کی آتشین قربانیاں جو انکے خدا کی غذا ہیںگذرانتے ہیں۔اسلئےوہ پاک ہیں۔
۷ وہ کسی فاحشہ یا ناپاک عورت سے بیاہ نہ کریں اور نہ اس عورت سے بیاہ کریں جسے اسکے شوہر نے طلاق دی ہو کیونکہ کاہن اپنے خدا کے لئے مقدس ہے۔
۸ پس تو کاہن کو مقدس جاننا کیونکہ وہ تیرے خدا کی غذا گذرانتا ہے۔سو وہ تیری نظر میں مقدس ٹھہرے کیونکہ میں خداوند جو تمکو مقدس کرتا ہوں قدوس ہوں۔
۹ اور اگر کاہن ککی بیٹی فاحشہ بنکر اپنے آپ کو ناپاک کرے تو وہ اپنے باپ کو ناپاک ٹھہراتی ہے۔وہ عورت آگ میں جلائی جائے۔
۱۰ اور وہ جو اپنے بھایئوں کے درمیان سردار کاہن ہو جسکے سر پر مسح کرنے کا تیل ڈالا گیا اور جو پاک لباس پہننے کے لئے مخصوص کیا گیا وہ اپنے سر کے بال بکھرنے نہ دے اور نہ اپنے کپڑے نہ پھاڑے۔
۱۱ وہ کسی مردہ کے پاس نہ جائے اور نہ اپنے باپ یا ماں کی خاطر اپنے آپ کو نجس کرے۔
۱۲ اور وہ مقدس کے باہر بھی نہ نکلے اور نہ اپنے خدا کے مقدس کو بے حرمت کرے کیونکہ اسکے خدا کے مسح کرنے کے کے تیل کا تاج اس پر ہے۔میں خداوند ہوں۔
۱۳ اور وہ کنواری عورت سے بیاہ کرے۔
۱۴ جو بیوہ یا مطلقہ یا ناپاک عورت یا فاحشہ ہو ان سے وہ بیاہ نہ کرے بلکہ وہاپنی ہی قوم کی کنواری کو بیاہ لے۔
۱۵ اور وہ اپنے تخم کو اپنی قوم میں ناپاک نہ ٹھہرائے کیونکہ میں خداوندہوں جو اسے مقدس کرتا ہوں۔
۱۶ پھر خداوند نے موسی سے کہا کہ۔
۱۷ ہارون سے کہدے کہ تیری نسل میں پشت درپشت اگر کوئی کسی طرح کا عیب رکھتا ہو تو وہ اپنے خدا کی غذا گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔
۱۸ خواہ کوئی ہو جس میں عیب ہو وہ نزدیک نہ آئے۔خواہ وہ اندھا ہو یا لنگڑا یا نکچٹا ہو یا زائدالاعضا۔
۱۹ یا اسکا پاؤں ٹوٹا ہو یا ہاتھ ٹوٹا ہو۔
۲۰ یا وہ کبڑا یا بونا ہو یا اسکی آبکھ میں کچھ نقص ہو یا کھجلی بھرا ہو یا اسکے پپڑیاں ہوں یا اسکے خصے پچکے ہوں۔
۲۱ ہارون کاہن نسل میں سے کوئی جو عیب دار ہو خداوند کی آتشین قربانیاں گذراننے کو نزدیک نہ آئے۔وہ عیب دار ہے۔وہ ہر گزاپنے خدا کی غذا گذراننے کو پاس نہ آئے۔
۲۲ وہ اپنے خدا کی نہایت ہی مقدس اور پاک دونوں طرح کی روٹی کھائے۔
۲۳ لیکن پردہ کے اندر داخل نہ ہو مذبح کے پاس آئے اسلئے کہ وہ عیب دار ہے تا ایسا نہ ہو کہ وہ میرے مقدس مقاموں کو بے حرمت کرے کیونکہ میں خداوند انکا مقدس کرنے والا ہوں۔
۲۴ سو موسی نے ہارون اور اسکے بیٹوں اور سب بنی اسرائیل سے یہ باتیں کہیں۔