۱سموئیل ۷

۷:‏ ۱۔۶ قریت یعریم میں عہد کا صندوق ابی نداب کے گھر میں لایا گیا‏، جہاں یہ بیس سال تک موجود رہا۔ تب سموئیل نے لوگوں کو تلقین کی کہ وہ خداوند کی طرف رجوع لائیں تاکہ خداوند اُنہیں فلستیوں کے ظلم سے رہائی دلائے۔ بتوں کو ترک کر دیا گیا‏، اور قوم مصفاہ میں سموئیل کے پاس جمع ہوئی۔ وہاں اُنہوں نے روزہ رکھا اور یہوواہ کے حضور توبہ کی۔ اپنی توبہ کے ثبوت میں اُنہوں نے زمین پر پانی اُنڈیلا۔

۷:‏ ۷۔۱۴ جب فلستیوں نے سنا کہ اِسرائیلی مصفاہ میں اکٹھے ہوئے ہیں تو اُن کا خیال تھا کہ بغاوت ہونے کو ہے‏، اِس لئے اُنہوں نے حملہ کر دیا۔ اِسرائیلی چونکہ جنگ کے لئے تیار نہیں تھے‏، اِس لئے وہ بہت زیادہ خوف زدہ ہو گئے۔ جب اُنہوں نے سموئیل سے التجا کی کہ وہ اُن کے لئے شفاعت کرے تو اُس نے پوری سوختنی قربانی گزرانی (‏جو کہ صرف لاوی کر سکتے تھے۔ ۱۔تواریخ ۲۳:‏ ۲۶۔۳۱)‏‏، اور دعا کی۔ خداوند بڑی کڑک کے ساتھ گرجا اور معجزانہ طور پر دشمنوں کو بھگا دیا۔ یوں اُس دن اِسرائیلی فتح یاب ہوئے۔ شکرگزاری کے طور پر سموئیل نے یادگاری کے لئے ایک پتھر نصب کیا اور اُس کا نام ابنِ عزر (‏مدد کا پتھر)‏ رکھا۔ جیسا کہ آیت ۱۳ کے آخری حصے اور ۹:‏۱۶ سے ظاہر ہے‏، یہ محض ایک عارضی فتح تھی۔ کچھ زمین اُس وقت واپس لے لی گئی‏، اور اِسرائیل کو اپنے پڑوسیوں کی طرف سے کچھ وقت کے لئے چین نصیب ہوا۔ 

۷:‏ ۱۵۔۱۷ اِس کے بعد سموئیل قاضی کی حیثیت سے اِسرائیل کے مختلف شہروں کا دَورہ کرتے ہوئے خداوند کی شریعت کے مطابق اِنصاف کرتا تھا۔ وہ رامہ میں اپنے باپ کے گھر میں رہتا تھا۔ وہاں اُس نے ایک مذبح بنایا۔ ہمیں نہیں بتایا گیا کہ وہ نوب میں خداوند کے مذبح کی طرف کیوں واپس نہ گیا‏، یا اُس نے عہد کے صندوق کو کیوں ابی نداب کے گھر میں رہنے دیا۔ لیکن یہ بے قاعدگیوں کا دَور تھا‏، بعض ایک باتوں کو عمل میں لانے کی خدا نے اِجازت دی‏، حالانکہ وہ اُس کے بنیادی منصوبے کے مطابق نہیں تھیں۔ 

باب ۷ میں بیداری کے متعلق سبق ملتا ہے۔ خدا نے پہلے تو ایک شخص سموئیل کو برپا کیا جس نے لوگوں کو توبہ‏، اقرار اور طہارت و پاکیزگی کی دعوت دی۔ برّے کے خون (‏کلوری کے برّہ کا مثیل)‏ کے ذریعے سے شفاعت کی گئی۔ تب اُنہیں فتح مندی نصیب ہوئی۔ یہ شخصی اور قومی بیداری کے اقدام ہیں۔ 

مقدس کتاب

۱ تب قیت بعؔیریم کے لوگ آئے اور خُداوند کے صندُوق کو لیکر ابیندؔاب کے گھر میں جو ٹیلے پر ہے لائے اور اُسکے بیٹے الؔیعزر کو مقُدّس کیا کہ وہ خُداوند کے صندوُق کی نگہبانی کرے۔
۲ اور جِس دِن سے صندُوق قریت بیعریم میں رہا تب سے ایک مُدّت ہوگئی یعنی بِیس برس گُذ ر ے اور اور اِسؔرائیل کا سارا گھرانا خُداوند پیچھے نوَحہ کرتا رہا ۔
۳ اور سمؔوئیل نے اِسرؔائیل کے ساتے گھرانے سے کہا کہ اگر تُم اپنے سارے دِل سے خُداوند کی طرف رُجُوع لاتے ہو تو اجنبی دیوتاؤں اور عؔستارات کو اپنے بیچ سے دُور کرو اور خُداوند کے لئِے اپنے دِلوں کو مسُتعد کرکے فقط اُسی کی عبادت کرو اور وہ فلِستیوں کے ہاتھ سے تُم کو رہائی دیگا۔
۴ تب بنی اِسرائیل نے بعلؔیم اور عشارؔات کو دُور کیا اور فقط خُداوند کی عِبادت کرنے لگے۔
۵ پھر سؔموئیل نے کہا کہ سب اِؔسرائیل کو مِصؔفاہ میں جمع کرو اور میَں تُمہارے لئِے خُداوند سے دُعا کروُنگا ۔
۶ سو وہ سب مِصفؔاہ میں فراہم ہُؤئے اور پانی بھر کر خُداوند کے آگے انڈیلا اور اُس دِن روزہ رکھا اور وہاں کہنے لگے کہ ہم نے خُداوند کا گُناہ کیا ہے اور سؔموئیل مصِفاؔہ میں بنی اِسرائیل کی عدالت کرتا تھا ۔
۸ اور جب فِلستیوں نے سُنا کہ بنی اِسرائیل مِصفاؔہ میں فراہم ہُؤئے ہیں تو اُنکے سرداروں نے بنی اِسرائیل پر چڑھائی کی اور جب بنی اِسرائیل نے یہ سُنا تو وہ فِلستیِوں سے ڈرے۔
۷ اور بنی اِسرؔائیل نے سؔموئیل سے کہا کہ خُداوند ہمارے خُدا کے حُضُور ہمارے لئےِ فریاد کرنا نہ چھوڑتا تاکہ وہ ہمکو فلِسیتِوں کے ہاتھ سے بچائے ۔
۹ اور سؔموئیل نے ایک دُودھ پیتا برہّ لیا اور اُسے پُوری سوختنی قُربانی کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانا اور سؔموئیل بنی اِسرائیل کے لئِے خُداوند کے حُضُور فریاد کرتا رہا اور خُدواند نے اُسکی سُنی ۔
۱۰ اور جس وقت سؔموئیل اُس سوختنی قُربانی کو گُذران رہا تھا اُس وقت فلِستی اِسرائیلیوں سے جنگ کرنے کو نزدیک آئے لیکن خُداوند فلِستیوں کے اُوپر اُسی دِن بڑی کڑک کے ساتھ گرجا اور اُنکو گھبرا دیا اور اُنہوں نے اِسرائیلوں کے آگے شکست کھائی۔
۱۱ اور اؔسرائیل کے لوگوں نے مِصؔفاہ سے نِکلکر فلِستیِوں کو رگیدا اور بیت کؔرّکے نیچے تک اُنہیں مارتے چلے گئے۔
۱۲ تب سؔموئیل نے ایک پتھر لیکر اپسے مِصفاہ اور شین کے بیچ میں نصب کیا سور اُسکا نام ابنؔ عزر یہ کہہ کر رکھا کہ یہاں تک خُداوند نے ہماری مدد کی ۔
۱۳ سو فِلستی مغُلوب ہُؤئے اور اِؔسرائیل کی سرحد میں پھر نہ آئے اور سؔموئیل کی زندگی بھر خُداوند کا ہاتھ فلِستیوِں کے خِلاف رہا ۔
۱۴ اور عقؔرُون سے جاؔت تک کے شہر جنکو فِلستیوں نے اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں نے اِسرائیلیوں سے لیا تھا وہ پھر اِسرائیلیوں نے اُنکی نواحی بھی فِلستیوں کے ہاتھ سے چُھڑالی اور اِسرائیلیوں اور اموریوں میں صُلح تھی ۔
۱۵ اور ؔسموئیل اپنی زِندگی بھر اِسرائیلیوں کی عدالت کرتا رہا۔
۱۶ اور وہ سال بسال بَیت اؔیل اور جؔلجال اور مِؔصفاہ میں دَور ہ کرتا اور اُن سب مقاموں میں بنی اِسرائیل کی عدلات کرتا تھا۔
۱۸ پھر وہ رؔامہ کو لَوٹ آتا کیونکہ وہاں اُسکا گھر تھا اور وہاں اِؔسرائیل کی عدالت کرتا تھا اور وہیں اُس نے خُداوند کے لئِے ایک مذبح بنایا۔