۱۔تواریخ ۲۳

(‏۲)‏ لاویوں کی تقسیم اور ذمہ داریاں (‏ابواب ۲۳۔۲۶)‏

۲۳:‏ ۱۔۳ داؤد کے دَورِ حکومت کے اِختتام کے قریب تیس برس کے اور اُس سے زیادہ عمر کے لاویوں کو گنا گیا۔ یعنی یہ وہ عمر تھی جب وہ اپنی عملی خدمت کا آغاز کر سکتے تھے۔ 

۲۳:‏ ۴‏،۵ اڑتیس ہزار آدمیوں کو چار گروہوں میں تقسیم کیا گیا۔ چوبیس ہزار آدمی ہیکل کے کام کی نگرانی پر مامور ہوئے‏، چھے ہزار کو سردار اور منصف بنایا گیا‏، چار ہزار دربان تھے‏، اور چار ہزار کو ساز بجانے اور گیت گانے کے لئے مقرر کیا کہ وہ خداوند کی مدح سرائی کریں۔ خدا کی یہ ہدایات نبیوں کی معرفت داؤد کو بتائی گئی تھیں (‏۲۔تواریخ ۲۹:‏۲۵)‏۔ 

۲۳:‏ ۶۔۲۴ آیات ۶۔۲۳ میں پھر لاویوں کے نسب نامے دیئے گئے ہیں:‏ جیرسونی (‏آیات ۷۔۱۱)‏‏، قہاتی (‏آیات ۱۲۔۲۰)‏ (‏جن میں موسیٰ اور ہارون بھی شامل تھے جو لاویوں میں سب سے مشہور تھے)‏ اور مراری (‏آیات ۲۱۔۲۳)‏۔

بعض ایک کہانتی کام کلی طور پر ہارون اور اُس کے بیٹوں کے لئے مخصوص تھے (‏آیت ۱۳)‏۔ بخور جلانا‏، پاک مقام اور پاک ترین مقام میں خدمت کرنا (‏پاک ترین مقام میں صرف سردار کاہن ہی جا سکتا تھا)‏ اور یہوواہ کے نام پر برکت دینا (‏گنتی ۶:‏ ۲۳۔۲۷)‏‏، یہ کام صرف کاہنوں کے لئے مخصوص تھے۔ 

۲۳:‏ ۲۵۔۲۷ اِس کے بعد لاویوں کے فرائض کی وضاحت کی گئی ہے۔ چونکہ ہیکل خدا کا مستقل گھر ہو گا‏، اِس لئے موسیٰ کے حکم کے مطابق اُنہیں آئندہ خیمۂ اجتماع اور اُس کے سامان کو اُٹھانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ داؤد نے اپنے آخری حکم سے کام کرنے والوں کی عمر کم کر کے بیس سال یا اِس سے زائد عمر مقرر کر دی کیونکہ ہیکل میں خدمت سرانجام دینے کے لئے زیادہ افراد کی ضرورت تھی۔ 

۲۳:‏ ۲۸۔۳۲ چھے ہزار منصفوں کو غالباً اسرائیل کے سارے علاقوں میں بھیج دیا‏، جب کہ دیگر لاوی ہیکل میں خدمت کرتے تھے۔ ہیکل میں کام پر ۰۰۰‏،۲۴ نگرانوں کو مامور کیا گیا کہ وہ آیات ۲۸۔۳۲ میں مذکور فرائض کی ادائیگی میں کاہنوں کی معاونت کریں۔ 

مقدس کتاب

۱ اب داؤد بڈھا اور عمر رسیدہ ہوگیا تھا۔ سو اُس نے اپنے بیٹے سُلیمان کو اِؔسرائیل کا بادشاہ بنایا۔
۲ اور اُس نے اِسرائیل کے سب سرداروں کو کاہنوں اور لاویوں سمیت اِکٹھا کیا ۔
۳ اور تیس برس کے اور اپس سے زیادہ عمر کے لاوی گِنے گئے اور اُنکی گنتی ایک ایک آدمی کو شُمار کرکے اڑتیس ہزار تھی۔
۴ اِن میں سے چوبیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نگرانی پر مقُررّ ہؤئے اور چھ ہزار سردار اور منصِف تھے۔
۵ اور چار ہزار دربان تھے اور چارہزار اُن سازوں سے کُداوند کی تعریف کرتے تھے جنکو میں نے یعنی داؤد نے مدح سرائی کے لئے بنایا تھا۔
۶ اور داؤد نے اُنکو جیرسون قِہات اور مِراری نام بنی لاوی کے فریقوں میں تقسیم کیا۔
۷ جیرسونیوں میں سے یہ تھے ۔ لعدان اور سمعی ۔
۸ لعدان کے بیٹے ۔ سردار یحی ایل اور زیتام اور یُوایل ۔ یہ تین تھے۔
۹ سِمعی کے بیٹے سلومیت اور ھزی ایل اور ہاران یہ تین تھے یہ لعدان کے آبائی خاندانون کے سردار تھے۔
۱۰ اور سمِعی کے بیٹے یحت ۔ زِینا اور بعوُس اور بریعہ یہ چاروں سمعی کے بیٹے تھے۔
۱۱ اوّل یحت تھا اور زیزا دُوسرا اور یعُوس اور بریعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے ۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔
۱۲ اور قِہات کے بیٹے عمرام ۔ اِضہار حبرون اور عُز ّ ایل ۔ یہ چار تھے۔
۱۳ عمرام کے بیٹے ہارُون اور موُسیٰ تھے اور ہاروُن الگ کیا گیا تا کہ وہ ااور اُسکے بیٹے ہمیشہ پاکترین چیزوں کی تقدیس کیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخور جالائیں اور اُسکی خدمت کریں اور اُسکا نام لیکر برکت دیں۔
۱۴ رہا مردِ خُدا موُسیٰ سو اُسکے بیٹے لاوی کے قبیلہ میں گِنے گئے ۔
۱۵ اور موسیٰ کے یبٹے جیرسوم اور الیعزر تھے۔
۱۶ اور جیرسوم کا بیٹا سُبوایل سردار تھا۔ ۰
۱۷ ) اور اِلیعزر کا بیٹا رجیاہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیاہ کے بہت سے بیٹے تھے۔
۱۸ اِضہار کا بیٹا سلوُمیت سردار تھا۔
۱۹ حبرون کے بیٹوں میں اوّل یریا۔ امریاہ دپسرا ۔ یحزیایل تیرا اور یقمعام چَوتھا تھا۔
۲۰ عُز ّی ایل کے بیٹوں میں اوّل میکاہ سردار اور یسیاہ دُوسرا تھا۔
۲۱ مِراری کے بیٹے محلی اور موُشی اور محلی کے بیٹے اِلیعزر اور قِیس تھے ۔
۲۲ اور اِلیعزر مر گیا اور اُسکے کوئی بیٹا نہ تھا فقط ببیٹیاں تھیں اور اُنکے بھائی قیِس کے بیٹوں نے اُن سے بیاہ کیا۔
۲۳ موُشی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یریموت یہ تین تھے۔
۲۴ لاوی کے بیٹے یہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابق تھے۔ اُنکے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کرکے گِنے گئے یہی ہیں ۔ وہ بیس برس اور اُس سے اُوپر کی عمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے ۔
۲۵ کیونکہ داؤد نے کہا کہ خُداوند اِؔسرائیل کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیم میں سُکونت کریگا ۔
۲۶ اور لاویوں کو بھی مسکن اور اُسکی خدمت کے سب ظُروف کو پھر کبھی اُٹھانا نہ پڑیگا۔
۲۷ کیونکہ داؤد کی پچھلی باتوں کے موُافق بنی لاوی جو بیس برس اور اُس سے زیادہ عمر کے تھے گنِے گئے ۔
۲۸ کیونکہ اُنکا کام یہ تھا کہ خُداوند کے گھر کی خِدمت کے وقت صحنوں اور کوٹھریوں میں اور سب مُقدس چیزوں کے پاک کرنے میں یعنی خُدا کے گھر کی خِدمت کے کام میں بنی ہارُون کی مدد کریں ۔ اور نذر کی روٹی کا اور مَیدہ کی نذر کی قُربانی کا خواہ وہ بے خمیری روٹیوں یا توے پر کی پکی ہُوئی چیزوں یا تلی ہوُئی چیزوں کی ہو اور ہر طرح کے تول اور ناپ کا کام کریں ۔
۲۹
۳۰ اور ہر صُبح اور شام کو کھڑے ہو کر خُداوند کے حُضوُر پُوری تعداد میں سب سوختنی قُربانیاں اُس قاعدہ کے مُطابق جو اُنکے بارے میں ہے چڑھایا کریں ۔
۳۱
۳۲ اور خُداوند کے گھر کی خِدمت کو انجام دینے کے لئے خَیمہ اجتماع کی حِفاظت اور مقدِس کی نگرانی اور اپنے بھائی بنی ہارون کی اِطاعت کریں ۔