۱۔تواریخ ۲۰

۲۰:‏ ۱‏،۲ داؤد بادشاہ نے ربّہ (‏موجودہ اومان)‏ پر حملہ کرنے کے لئے اپنی فوج کو بھیجا جب کہ وہ خود یروشلیم میں ٹھہرا رہا (‏۲۔سموئیل ۱۲:‏۱)‏۔ یہ محاصرہ غالباً دو سال تک جاری رہا۔ اِن ایام میں اوریاہ کی بیوی بت سبع کے ساتھ اُس کے غلط تعلقات قائم ہوئے۔ یاد رہے کہ اوریاہ کا تیس سورماؤں میں شمار ہوتا تھا۔ ۲۔سموئیل ۱۲ باب میں داؤد کے گناہ اور اُس کی بحالی کا بیان ہے‏، جب کہ تواریخ کی کتاب کی ہیئت کے مطابق گناہ کا یہاں ذکر نہیں کیا گیا۔ جب شہر مفتوح ہونے کو تھا تو یوآب نے داؤد کو بُلا بھیجا کہ مفتوحہ بادشاہ کا تاج اُس کے سر پر رکھا جائے۔ 

۲۰:‏۳ ممکن ہے کہ اِس آیت کا تعلق صرف جنگی مردوں سے ہو۔ چونکہ اِس پارے میں عبرانی عبارت مبہم ہے‏، اِس لئے بعض مفسرین نے یہ تفسیر پیش کی ہے کہ لوگوں کو جبری مشقت پر مجبور کر دیا گیا (‏دیکھیں تفسیر ۲۔سموئیل ۱۲ باب)‏۔ 

۲۰:‏ ۴۔۸ اسرائیل کے دائمی دشمنوں یعنی فلستیوں کے تین بڑے سورمے دورانِ جنگ مارے گئے۔ سبکی نے جزر کے مقام پر سفی کو‏، الحنان نے لحمی (‏۲۔سموئیل ۲۱ باب میں جسے جولیت بھی کہا گیا)‏ کو اور داؤد کے بھتیجے یونتن نے (‏اُس کے بھائی سمعی کا بیٹا)‏ ایک سورمے کا قتل کر دیا جس کے ہاتھوں اور پاؤں میں چھے چھے اُنگلیاں تھیں۔ میتھیو ہنری (‏Matthew Henry)‏ ہمارے لئے اِس آیت کا یوں اطلاق کرتا ہے:‏

’’داؤد کے خادم گو عام قد کے لوگ تھے‏، وہ جات کے سورماؤں کے ہر مقابلے میں زور آور نکلے کیونکہ خدا اُن کا حامی تھا … اگر بڑے ہمارے خلاف ہو جائیں تو ہمیں خائف نہیں ہونا چاہئے‏، کیونکہ ہمارا عظیم خدا ہمارے ساتھ ہے۔ قادرِ مطلق کے مقابلے میں کسی کے ہاتھ یا پاؤں کی زائد انگلی کی کیا وقعت ہے؟‘‘

مقدس کتاب

۱ پھر نئے سال کے شروع میں جب بادشاہ جنگ کے لئے نکِلتے ہیں یُوآب نے زبردست لشکر لے جا کر بنی عمُّون کے مُلک کو اُجاڑ ڈالا اور آکر ربّہ کو گھیر لیا لیکن داؤد یروشلیم میں رہ گیا تھا اور یُوآب نے ربّہ کو سر کرکے اپسے ڈھا دِیا۔
۲ اور داؤد نے اُنکے بادشاہ کے تاج کو اُسکے سر پر سے اُتار لیا اور اُسکا وزن ایک قِنطار سونا پایا اور اُس میں بیش قیمت جواہر جڑے تھے۔ سو وہ داؤد کے سر پر رکھاّ گیا اور وہ اُس شہر میں سے بہت سا لوُٹ کا مال نِکال لایا۔
۳ اور اُسنے اُن لوگوں کو جو اُس میں تھے باہر نکالکر اروں اور لوہے کے ہینگوں اور کُلہاڑوں سے کاٹا اور داؤد نے بنی عمُّون کے سب شہروں سے اَیسا ہی کیا۔ تب داؤد اور سب لوگ یروشلیم کو لوَٹ آئے۔ اِسکے بعد جزر میں فلِستیوں سے جنگ ہُوئی ۔ تب حُوساتی سِبکی نے سّفی کو جو پہلوان کے بیٹوں میں سے ایک تھا قتل کیا اور فلِستی مغلوُب ہوئے ۔
۴
۵ اور فلِستیوں سے پھر جنگ ہوُئی ۔ تب یعُور کے بیٹے الحنان نے جاتی جُولیت کے بھائی لحمی کو جسکے بھالے کی چھڑ جُلا ہے کے شہتیر کے برابر تھی مار ڈالا۔
۶ پھر جات میں ایک ا۔ور جنگ ہپوئی جہاں ایک بڑا قد آوار آدمی تھا جسکے چ۔وبیس اُنگلیا ں یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اور پاؤں میں چھ چھ تھیں اور وہ بھی اُسی پہلوان کا بیٹاتھا ۔
۷ جب اُس نے اِسرا۴یل کی فضیحت کی تو داؤد کے بھائی سمعی کے بیٹے یُونتن نے اُسکو مار ڈالا۔
۸ یہ جات میں اپسی پہلوان سے پَیدا ہُوئے تھے اور داؤد اور اُسکے کادِموں کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔