ج۔ جریب (ناپنے کا پیمانہ) والا آدمی (باب ۲)
مفہوم: مستقبل میں یروشلیم کی خوش حالی، کثیر آبادی اور محافظت۔
۲: ۱۔۵ تیسرے رُؤیا میں ایک شخص جریب ہاتھ میں لئے کھڑا نظر آتا ہے۔ نبی اُس سے پوچھتا ہے کہ تُو کہاں جاتا ہے؟ تو وہ جواب دیتا ہے کہ مَیں یروشلیم کی جائے وقوع کی پیمائش کرنے کو جاتا ہوں۔ مراد ہے وہ جگہ جہاں شہر نئے سرے سے تعمیر کیا جائے گا۔ ترجمان فرشتہ ایک اَور فرشتے سے ملا جس نے اُسے کہا کہ اِس جوان (یا زکریاہ یا جریب والا شخص) کو یقین دلا دے کہ یروشلیم بہت جلد آباد ہو گا اور اُس کی آبادی کثیر ہو گی اور اُسے فصیل کی ضرورت نہ ہو گی کیونکہ خداوند خود اُس کی حفاظت کرے گا۔ بے شک اِس سے مسیح کی ہزار سالہ بادشاہی کا یروشلیم مراد ہے۔
۲: ۶۔۱۲ یہاں جلاوطنی میں رہ جانے والے باقی یہودی اسیروں سے کہا گیا ہے کہ شمال کی سرزمین سے یروشلیم میں واپس آؤ۔ (اگرچہ بابل یروشلیم کے شمال مشرق میں ہے، مگر اسیر زرخیز ہلال ۱ کے راستے سے واپس آئیں گے اور اِس طرح شمال سے
۱ دریائے دِجلہ اور دریائے فرات کے اِرد گرد مشرقِ وسطیٰ کا وہ علاقہ جس میں لبنان، اُردن، عراق اور اِسرائیل کے کچھ حصے شامل ہیں۔
اِسرائیل کے مُلک میں داخل ہوں گے۔ اِس کی تکمیل اُس واقعے کے بعد ہو گی جب جلال ظاہر اور قائم ہو جائے گا یعنی مسیح کی دوسری آمد کے بعد جب خدا اپنے لوگوں کے دشمنوں کو سزا دے گا۔ غور کریں کہ وہ اپنے لوگوں کو میری آنکھ کی پتلی کہتا ہے۔ مسیح ہزار سالہ دَور کی ہیکل میں آئے گا تو فضا خوشی اور حمد کے گیتوں سے گونج اُٹھے گی۔ اُس وقت بہت سی (غیر یہودی) قومیں خداوند سے میل کریں گی۔ پوری بائبل مقدس میں صرف اِسی ایک جگہ فلستین کے لئے ملکِ مقدس کا نام استعمال ہوا ہے۔
مقدس کتاب
۱ پھر میں نے آنکھ اُٹھا کر نگاہ کی اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک شخص جریب ہاتھ میں لے کھڑا ہے۔
۲ اور میں نے پوچھا اور تُو کہاں جاتا ہے؟ اُس نے مجھے جواب دیایروشیلم کی پیمائش کو تا کہ دیکھو کہ اُس کی چوڑائی اور لمبائی کتنی ہے۔
۳ اور دیکھو وہ فرشتہ مجھ سے گفتگو کرتا تھا روانہ ہوا اور دوسرا فرشتہ اُس کے پاس آیا ۔
۴ اور اُس سے کہا دوڑ اور اس جوان سے کہہ کہ یروشیلم انسان و حیوان کی کثرت کے باعث بے فصیل بستیوں کی مانند آباد ہو گا۔
۵ کیونکہ خُداوند فرماتا ہے میں اُس کے لے چاروں طرف آتشی دیوار ہُوں گا اور اُس کے اندر اُس کی شوکت۔
۶ سُنو! خداوند فرماتا ہے شمال کی سرزمین سے جہاں تُم آسمان کی چاروں ہواوں کی مانند پراگندہ کے گے نکل بھاگو خُداوند فرماتا ہے ۔
۷ اے صیون تُو جو دُختر بابل کے ساتھ بستی ہے نکل بھاگ۔
۸ کیونکہ ربُ الافواج جس نے مُجھے اپنے جلال کی خاطر اُن قوموں کے پاس بھیجا ہے جنہوں نے تُم کو غارت کیا یُوں فرماتا ہے کہ جو کوئی تُم کو چھوتا ہے۔
۹ کیونکہ دیکھ میں اُن پر اپنا ہاتھ ہلاوں گا اور وہ اپنے غُلاموں کے لے لُوٹ ہوں گے۔ تب تُم جانو گے کہ رب ُ الافواج نے مُجھے بھیجا ہے۔
۱۰ اے دُختر صیون تُو گا اور خوشی کر کیونکہ دیکھ میں آ کر تیرے اندر سکُونت کُروں گا خُداوند فرماتا ہے۔
۱۱ اور اُس وقت بہت سی قومیں خُداوند کے ساتھ میل کریں گی اور میری اُمت ہوں گی اور میں تیرے اندر سکُونت کُروں گا۔ تب تُو جانے گی کہ ربُ الافواج نے مُجھے تیرے پاس بھیجا ہے۔
۱۲ اور خُدا وند یہُوداہ کو مُلک مُقدس میں اپنی میراث کا بخرہ ٹھہراے گا اور یروشیلم کو قبول فرماے گا۔
۱۳ اے نبی آدم خُدا وند کے حضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اپنے مُقدس مسکن اُٹھا ہے۔