کتابِ مقدس کی تفسیر
۱۔سموئیل
1 Samuel
از
وِلیم میکڈونلڈ
اِس تفسیر کی مدد سے آپ کلامِ خدا کے مندرجات کو زیادہ صفائی اور آسانی سے سمجھ سکتے ہیں۔ یہ بڑے چُست، مودَّب، پُر خلوص، سنجیدہ اور عالمانہ انداز میں لکھی گئی ہے۔ اِس کا اِنتخاب آپ کے شخصی گیان دھیان اور گروہی مطالعۂ بائبل کے لئے بہت مفید ثابت ہو گا
Believer’s Bible Commentary
by
William MacDonald
This is a Bible commentary that makes the riches of God’s Word clear and easy for you to understand. It is written in a warm, reverent, and devout and scholarly style. It is a good choice for your personal devotions and Bible study.
© 1995 by William MacDonald, Believer’s Bible Commentary
Christian Missions in Many Lands, Inc.
PO Box 13, Spring Lake, NJ 07762
USA
— All Rights Reserved —
مقدمه
’’۱۔سموئیل ایک نہایت ہی دل چسپ کتاب ہے۔ یہ نہ صرف واقعات سے بھرپور تاریخ کو بیان کرتی ہے، بلکہ واقعات سے بھرپور تاریخ کی تین دلچسپ شخصیات سموئیل، ساؤل اور داؤد کی سوانح عمریوں کو بھی پیش کرتی ہے۔ تمام ابواب اِنہی تین شخصیتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔‘‘ (J. Sidlow Baxter)
۱۔ فہرستِ مُسلَّمہ میں منفرد مقام
۱۔ اور ۲۔سموئیل کے بغیر عہد عتیق کی مُسلَّمہ فہرست میں بہت بڑا خلا رہ جاتا۔ بنیادی طور پر یہ ایک ہی کتاب ہے، لیکن سہولت کے تحت ہفتادی ترجمے میں پہلی بار اِسے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ اِس کے بعد چھپنے والے ہر ترجمے، بلکہ عبرانی بائبل میں بھی اِسی ترتیب کو قائم رکھا گیا ہے۔
بے شمار یہودی اور مسیحی بچوں کے لئے سموئیل، داؤد اور جولیت، داؤد اور یونتن، داؤد کا ساؤل کے سامنے سے بھاگنا، مفیبوست پر اُس کی مہربانی اور اپنے بیٹے ابی سلوم کی بغاوت اور موت پر اُس کا غم دلچسپی اور روحانی ترقی کا باعث رہا ہے۔
بالغ قارئین نے مزید عقائدی سطح پر داؤد کے عہد اور داؤد کے بت سبع سے گناہ کے مشابہ اُن خوف ناک گناہوں کا جو اُس کے بچوں کی زندگیوں میں ظاہر ہوئے مطالعہ کیا ہے۔
سموئیل کی پہلی اور دوسری کتاب قضاۃ اور داؤد کی شاہی نسل کے قیام کے دوران خلا کو پُر کرنے کے لئے پُل کا کام دیتی ہے۔ اِن کا اسرائیل کی تاریخ میں ایک منفرد مقام ہے۔
۲۔ مصنف
گو یہودی روایت کے مطابق سموئیل کی کتاب جو دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے کا سموئیل ہی مصنف ہے، لیکن اِس کا اطلاق صرف اُن واقعات پر ہوتا ہے جو اُس کے جیتے جی وقوع پذیر ہوئے (۱: ۱۔۵:۱)۔ اِن کتابوں میں زیادہ تر مواد کا تعلق نبی کی موت کے بعد کے وقت سے ہے۔
یہ بھی ممکن ہے کہ کسی نوجوان نبی نے جس نے سموئیل کے زیرسایہ تعلیم پائی، اِس کتاب کو لکھا ہو اور اِس میں اپنے اُستاد کی تعلیمات کو بھی شامل کیا ہو۔ اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ابیاتر کاہن جو دستاویزات کو جمع کرنے کا عادی تھا، اُس نے کتاب کی تالیف کی ہو۔ اُس کا داؤد کی زندگی کے ساتھ گہرا تعلق تھا، بلکہ اُس نے جلاوطنی میں بھی اُس کے ساتھ وقت گزارا۔
۳۔ سنِ تصنیف
سموئیل کی کتاب کی صحیح طور پر نشان دہی کرنا ناممکن ہے۔ ممکن ہے کہ پہلے حصے کی تاریخ ۱۰۰۰ ق م ہو۔ اِس حقیقت کے پیشِ نظر کہ اِسرائیل کی اسیری کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی (۷۲۲ ق م) یقیناًاِس واقعے سے پیشتر کی تاریخ ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ’’اِسرائیل‘‘ اور ’’یہوداہ‘‘ سے متعلق حوالہ جات کے سبب سے یہ ۹۳۱ ق م کے بعد کی تاریخ ہو گی کیونکہ بادشاہت اِس سن میں دو حصوں میں بٹ گئی تھی۔
۴۔ پس منظر اور موضوع
سموئیل کی پہلی اور دوسری کتاب میں خدا کے اِسرائیل سے تعلقات کا بارھویں صدی ق م سے دسویں ق م تک ذکر موجود ہے۔ سموئیل (نبی اور قاضی)، ساؤل (مسترد بادشاہ) اور داؤد (چوپان بادشاہ) وہ اہم کردار ہیں جو سارے بیان کے محور ہیں۔
خدا نے سموئیل کو برپا کیا کہ وہ قاضیوں کے دَور کو ختم کر کے بادشاہوں کے دَور کا آغاز کرے۔ وہ اُس دَور میں سے بھی گزرا جب اُس نے (عیلی اور اُس کے بیٹوں کی صورت میں) کہانت کی ناکامی کو دیکھا اور اُس نے نبوت کی خدمت کو متعارف کرایا۔ سموئیل خود آخری قاضی تھا، اور وہ اُس دَور کے نبیوں میں پہلا نبی تھا (یعنی وہ کتابِ مقدس میں پہلا نبی نہیں تھا۔ پیدائش ۲۰:۷)۔ اور یہ وہ شخص تھا جس نے اِسرائیل کے پہلے بادشاہ کو مسح کیا۔ گو وہ لاوی تھا، لیکن وہ ہارون کے خاندان سے نہ تھا، تاہم اُس نے کاہن کی حیثیت سے خدمت کی اور صاف ظاہر ہے کہ اُس نے خدا کی مرضی سے یہ کام سرانجام دیا۔ اُس کا دل پاک اور وفادار، جب کہ عیلی کا دل ناپاک اور نافرمان تھا۔
سموئیل کی کتب بیان کرتی ہیں کہ اِسرائیل کے حقیقی بادشاہ یعنی خدا نے لوگوں کی درخواست پر کیسے پہلے ساؤل اور بعد ازاں داؤد اور اُس کی نسل کو بادشاہت عطا کی۔یوجین میرِل (Eugene Merrill) بڑی خوبصورتی سے ساری بائبل کے مضمون سے اِن کتابوں کا ربط قائم کرتا ہے:
’’داؤد کے شاہی گھرانے سے، اُس کا عظیم فرزند یسوع مسیح بالآخر مجسم ہوا۔ مسیح نے مکمل طور پر اپنی زندگی میں بادشاہی کی، اور اپنی موت اور اپنے جی اُٹھنے میں وہ بنیاد مہیا کی جس کے ذریعے اُس پر ایمان لانے والے سب لوگ اُس کے ساتھ اور اُس کی معرفت حکومت کریں گے (۲۔سموئیل ۷: ۱۲۔۱۶؛ زبور ۸۹:۳۶،۳۷؛ یسعیاہ ۹:۷)۔‘‘
خاکہ | ||||
باب | ||||
۱۔ | ساؤل کے مسح تک سموئیل کی خدمت | ۱۔۹ | ||
الف۔ | سموئیل کی پیدائش اور بچپن | ۱ | ||
ب۔ | حنہ کا گیت | ۲: ۱۔۱۰ | ||
ج۔ | عیلی اور اُس کے شریر بیٹے | ۲: ۱۱۔۳۶ | ||
د۔ | سموئیل کی بلاہٹ | ۳ | ||
ہ۔ | عہد کا صندوق | ۴۔۷ | ||
۱ | عہد کا صندوق چھن گیا | ۴ | ||
۲ | عہد کے صندوق کی قدرت | ۵ | ||
۳ | عہد کے صندوق کی واپسی | ۶،۷ | ||
و۔ | بادشاہ کے لئے درخواست اور بادشاہ کا چناؤ | ۸،۹ | ||
۲۔ | مسترد کئے جانے تک ساؤل کی حکومت | ۱۰۔۱۵ | ||
الف۔ | مسح اور تصدیق | ۱۰،۱۱ | ||
ب۔ | لوگوں کو ملامت اور اُن پر الزام | ۱۲ | ||
ج۔ | نافرمانی اور مسترد کیا جانا | ۱۳۔۱۵ | ||
۱ | ساؤل کی گناہ آلودہ قربانی | ۱۳ | ||
۲ | ساؤل کی جلد بازی میں قَسم | ۱۴ | ||
۳ | ساؤل کی ادھوری فرماں برداری | ۱۵ | ||
۳۔ | ساؤل کی موت تک داؤد کی زندگی | ۱۶۔۳۰ | ||
الف۔ | سموئیل کی معرفت مسح | ۱۶: ۱۔۱۳ | ||
ب۔ | داؤد کی طرف سے ساؤل کی خدمت | ۱۶: ۱۴۔۲۳ | ||
ج۔ | جولیت کی شکست | ۱۷ | ||
د۔ | مِیکل سے شادی | ۱۸ | ||
ہ۔ | ساؤل کے ڈر سے فرار | ۱۹۔۲۶ | ||
۱ | یونتن کی وفاداری | ۱۹،۲۰ | ||
۲ | اخی مَلِک کی داؤد پر مہربانی | ۲۱ | ||
۳ | داؤد کا بچ جانا اور ساؤل کا کاہنوں کو قتل کرنا | ۲۲ | ||
۴ | قعیلہ کی غداری | ۲۳ | ||
۵ | ساؤل کی جان بخشی | ۲۴ | ||
۶ | نابال کی حماقت | ۲۵ | ||
۷ | ساؤل کی دوسری بار جان بخشی | ۲۶ | ||
و۔ | فلستیوں کی سرزمین میں سکونت | ۲۷۔۳۰ | ||
۱ | صقلاج کو لے لیا گیا | ۲۷ | ||
۲ | ساؤل کے انجام کی پیش گوئی | ۲۸ | ||
۳ | اکِیس نے داؤد کو سبکدوش کر دیا | ۲۹ | ||
۴ | عمالیقیوں کی شکست | ۳۰ | ||
۴۔ | ساؤل کی موت | ۳۱ |