عزرا ۸

ب۔ واپس آنے والوں کی گنتی (‏۸:‏ ۱۔۱۴)‏

اِس پہلے پارے میں اُن لوگوں کی فہرست ہے جو بابل سے عزرا کے ساتھ یروشلیم کو واپس گئے۔ ان خاندانوں کے بہت سے لوگ کئی سال قبل زرُبابل کی قیادت میں واپس آئے تھے (‏باب ۲)‏۔ اِس دوسری واپسی میں تقریباً ۱۵۰۰ مرد شامل تھے۔ 

ج۔ یروشلیم آنے کا بیان (‏۸:‏ ۱۵۔۳۶)‏

۸:‏ ۱۵۔۲۰ جب وہ دریائے اہاوا کے نزدیک ٹھہرے تو عزرا کو پتا چلا کہ اُس کے ساتھ واپس جانے والے لوگوں میں کوئی لاوی نہیں۔ چنانچہ اُس نے گیارہ سرکردہ لوگوں کو کسیفیا جانے کے لئے مقرر کیا‏، جہاں اُس کو علم تھا کہ کچھ لاوی بسے ہوئے ہیں تاکہ اُن لاویوں اور ہیکل کے خادموں کی حوصلہ افزائی کریں کہ اُن کے ساتھ یروشلیم جانے کے لئے شامل ہوں۔ ۳۸ لاوی اور ۲۲۰ نتنیم یعنی خادم اُن کے ساتھ شامل ہو گئے۔ 

۸:‏ ۲۱۔۲۳ یہودیوں نے ۱۵۰۰ کلومیٹر کا سفر شروع کرنے سے پہلے دریائے اہاوا کے کنارے قیام کیا اور عزرا نے روزے کا اعلان کیا۔ اُس نے اِس سے قبل بادشاہ کے سامنے خدا کی بھلائی اور قدرت کی گواہی دی تھی۔ فوجی دستے کی درخواست کرنا اپنے عمل سے اپنے کلام کی تردید کرنے کے مترادف تھا۔ بلکہ اُس نے خدا پر توکل کیا کیونکہ اُس کا ایمان تھا کہ جو اُس پر ایمان رکھتے ہیں وہ اُنہیں بچانے میں خوشی محسوس کرتا ہے۔ اُس نے اُنہیں مایوس نہ کیا بلکہ اُن کی دعاؤں کا جواب دیا۔ 

۸:‏ ۲۴۔۳۴ عزرا کو دی گئی نقدی اور ظروف تول کر سردار کاہنوں میں سے بارہ اور لاویوں میں سے بارہ قائدین کے سپرد کر دیئے گئے۔ چونکہ یہ چیزیں پاک تھیں (‏مقدس استعمال کے لئے علیٰحدہ کی گئی تھیں)‏‏، اُنہیں پاک لوگوں کے سپرد کیا گیا۔ ساڑھے تین ماہ کے سفر کے بعد‏، یہ قافلہ بخیریت یروشلیم پہنچ گیا۔ یروشلیم میں پہنچ کر چاندی اور سونے کے ظروف کو ایک بار پھر تولا گیا اور اُنہیں ہیکل کے منتظمین کے حوالے کیا گیا۔ 

۸:‏ ۳۵‏،۳۶ جلاوطنوں کا پہلا کام یہ تھا کہ وہ یہوواہ کی قربان گاہ پر تمام اِسرائیل کے لئے سوختنی اور خطا کی قربانیاں گزرانیں۔ اپنی روحانی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے بعد اُنہوں نے مغربی صوبوں کے حاکموں کو بادشاہ کے احکام پہنچائے جنہوں نے اِس کے مطابق عمل کیا۔ 

مقدس کتاب

۱ ارتخششتا بادشاہ کے دور سلطنت میں جو لوگ میرے ساتھ بابل سے نکلے ان کے آبائی خاندانوں کے سردار یہ ہیں اور ان کا نسب نامہ یہ ہے
۲ اپنی فینحاس میں سے جیرسوم بنی اتمر میں سے دانی ایل بنی داؤد میں سے حطوش۔
۳ بنی سکنیاہ کی نسل کے بنی پر عوص میں سے زکریاہ اور اس کے ساتھ ڈیڑھ سو مرد نسب نامہ کی رو سے گنے گئے تھے۔
۴ بنی پخت موآب میں سے الیہوعینی بن زراخیاہ اور اس کے ساتھ دو سو مرد۔
۵ اور بنی سکنیاہ میں سے یحزی ایل کا بیٹا اور اس کے ساتھ تین سو مرد۔
۶ اور بنی عدین میں سے عہد بن یونتن اور اس کے ساتھ پچاس مرد۔
۷ اور بنی عیلام میں سے یسعیاہ بن عتلیاہ اور اس کے ساتھ مرد۔
۸ اور بنی سفطیاہ میں سے زبدیاہ بن میکاایل اور اس کے ساتھ اسی مرد۔
۹ اور بنی یوآب میں سے عبدیاہ بن یحی ایل اور اس کے ساتھ دو سو اٹھارہ مرد۔
۱۰ اور بی سلومیت میں سے یوسفیاہ کا بیٹا اور اس کے ساتھ ایک سو ساٹھ مرد۔
۱۱ اور بنی ببی میں سے زکریا بن ببی اور اس کے ساتھ اٹھائیس مرد۔
۱۲ اور بنی عزجاد میں سے یوحنان بن ہقاطان اور اس کے ساتھ ایک سو دا مرد۔
۱۳ اور بنی ادونقام میں سے جو سب سے پیچھے گئے ان کے نام یہ ہیں الیفلط اور یعنی ایل اور سمعیاہ اور ان کے ساتھ ساٹھ مرد۔
۱۴ اور بنی بگوی میں سے عوطی اور زبود اور ان کے ساتھ ستر مرد۔
۱۵ پھر میں نے ان کو اس دریا کے پاس جو اہاوا کی سمت کو بہتا ہے اکٹھا کیا اور وہاں ہم تین دن خیموں میں رہے اور میں نے لوگوں اور کاہنوں کا ملا خطہ کیا پر بنی لاوی میں سے کسی نہ پایا۔
۱۶ تب میں نے الیعزر اور ارییل اور سمعیاہ اور الناتن اور یریب اور الناتن اور الناتن اور زکریاہ اور مسلام کو جوریئس تھے اور یویریب اور الناتن کو جو معلم تھے بلوایا۔
۱۷ اور میں نے ان کو کسیفیا نام ایک مقام میں اؤد سردار کے پاس بھیجا اور جو کچھ ان کو ادو اور اس کے بھایئوں نتنیم سے کسیفیا میں کہنا تھا بتایا کہ وہ ہمارے خدا کے گھر کے لئے خدمت کرنے والے ہمارے پاس لے آئیں۔
۱۸ اور چونکی ہمارے خدا کی شفقت کا ہاتھ ہم پر تھا اس لئے وہ محلی بن لاوی بن اسرائیل کی اولاد میں سے ایک دانش اٹھارہ آدمیوں کو۔
۱۹ اور حسبیاہ کو اور اس کے ساتھ بنی مراری میں سے یسعیاہ کو اور اس کے بھائیوں اور ان کے بیٹوں یعنی بیس آدمیوں کو۔
۲۰ اور نتنیم میں سے جن کو داؤد اور امیروں نے لاویوں کی خدمت کے لئے مقرر کیا تھا دو سو بیس نتنیم کو لے آئے۔ان سبھوں کے نام بنادئے گئے تھے۔
۲۱ تب میں نے اہاوا کے دریا پر روزہ کی منادی کرائی تاکہ ہم اپنے خدا کے حضور اس اپنے اور اپنے بال بچوں اور اپنے مال کے لئے سیدھی راہ طلب کرنے کو فروتن بنیں۔
۲۲ کیونکہ میں نے شرم کے باعث بادشاہ سے سپاہیوں کے جتھے اور سواروں کے لئے درخواست نہ کی تھی تاکہ وہ راہ می دشمن کے مقابلہ میں ہماری مدد کریں کیونکہ ہم نے بادشاہ سے کہاتھا کہ ہمارے خدا کا ہاتھ بھلائی کے لئے ان سب کے ساتھ ہے جو اس کے طالب ہیں اور اس کا زور اور قہران اب کے خلاف ہے جو اسے ترک کرتے ہیں۔
۲۳ سو ہم نے روزہ رکھ کر اس بات کے لئے اپنے خدا سے منت کی اور اس نے ہماری سنی۔
۲۴ تب میں نے سردار کاہنوں میں سے بارہ کو یعنی سربیاہ اور حسبیاہ اور ان کے ساتھ ان کے بھویئوں میں سے دس کو الگ کیا۔
۲۵ اور ان کو وہ چاندی سونا اور ظروف یعنی وہ ہدیہ جو ہمارے خدا کے گھر کے لئے بادشاہ اور اس کے وزیروں اور امیروں اور تمام اسرائیل نے جو وہاں حاضر تھے نذر کیا تھا تول دیا۔
۲۶ میں ہی نے ان کے ہاتھ میں ساڑھے چھ سو قنطار چاندی کے برتن اور قنطار سونا۔
۲۷ اور سونے کے بیس پیالے جو ہزار درہم کے تھے اور چوکھے چمکتے ہوئے پیتل کے دو برتن جو سونے کی طرح قیمتی تھے تول کر دئے۔
۲۸ اور میں نے ان سے کہا کہ تم خداوند کے لئے مقدس ہو اور یہ برتن بھی مقدس ہیں اور یہ چاندی اور سونا خداوند تمہارے باپ دادا کے لئے رضا کی قربانی ہے۔
۲۹ سو ہوشیار رہنا جب تک یروشلم میں خداوند کے گھر کی کوٹھریوں میں سردار کاہنوں اور لاویوں اور سرائیل کے آبائی خاندانوں کے امیروں کے سامنے ان کو تول نہ دا ان کی حفاظت کرنا۔
۳۰ سو کاہنوں اور لاویوں نے سونے اور چاندی اور برتنوں کو تول کر لیا تاکہ ان کو یروشلم میں ہمارے خدا کے گھر میں ہینائیں۔
۳۱ پھر ہم پہلے مہینے کی بارھویں تاریخ کو اہاوا کے دریا سے روانہ ہوئے کہ یروشلم کو جائیں اور ہمارے خدا کا ہاتھ ہمارے ساتھ تھا اور اس نے ہم کو دشمنوں اور راستہ میں گھات لگانے والوں کے ہاتھ سے بایا۔
۳۲ اور ہم یروشلم پہنچ کر تین دن تک ٹھہرے رہے۔
۳۳ اور چوتھے دن وہ چاندی اور سونا اور برتن ہمارے خدا کے گھر میں تول کر کاہن مریموت بن اوریاہ کے ہاتھ میں دئے گئے اور اس کے ساتھ الیعزر بن فینحاس تھا اور ان کے ساتھ یہ لاوی تھے یعنی یوزابا د بن یشوع اور نوعیدیاہ بن بنوی۔
۳۴ سب چیزوں کو گن کر اور تول کر پورا وزن اسی وقت لکھ لیاگیا۔
۳۵ اور اسیری میں سے ان لوگوں نے جو جلا وطنی سے لوٹ آئے تھے اسرائیل کے خدا کے لئے سوختنی قربانیاں چڑھائیں یعنی سارے اسرائیل کے لئے بارہ بچھڑے اور چھیانوے مینڈھے اور ستتر برے اور خطا کی قربانی کے لئے بارہ بکرے۔ یہ سب خداوند کے لئے سوختنی قربانی تھی۔
۳۶ اور انہوں نے باشاہ کے فرمانوں کوبادشاہ کے نائبوں اور دریا پار کے حاکموں کے حوالہ کیا اور انہوں نے لوگوں کلی اور خدا کے گھر کی حمایت کی۔ (